Urdu book · خدا کی دریافت

خدا کی دریافت

Urdu book, p. 239

By Maulana Wahiduddin Khan

طرح بیضاوی مدار میں گھومتے رہتے ہیں۔ اگر چاند اپنے مدار کو چھوڑ کر زمین پر گرنے لگے تو اس وقت اس کی رفتار گیارہ کلومیٹر فی سیکنڈ سے زیادہ ہوگی۔ اس تیز رفتاری سے جب وہ ہماری زمین سے ٹکرائے گا تو یہ اس سے بھی زیادہ بڑا حادثہ ہوگا، جو دنیا کے تمام بموں کے یکبارگی پھٹ جانے سے ہو سکتا ہے۔ جواہر لال نہرو کا بیان پنڈت جواہر لال نہرو (1964-1889) انڈیا کے پہلے وزیرِ اعظم تھے۔ انھوں نے ایک بار کہا تھا کہ زندگی ایک نہایت پیچیدہ نظام ہے۔ ہم منصوبے بناتے ہیں ، اور عمل کے نقشے مقرر کرتے ہیں۔ مگر کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ نتیجہ ہمارے سوچے ہوئے نقشہ کے مطابق نکلتا ہو۔ اکثر نامعلوم اسباب (unknown factors) ہمارے مفروضات پر بھاری ثابت ہوتے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کچھ مخفی طاقتیں ہیں، جو انسان کی تقدیر بناتی ہیں۔ ایک انسان جو خدا میں یقین نہ رکھتا ہو، وہ اتنا ہی کہہ سکتا تھا۔ مگر مذہب اس پر یہ اضافہ کرتا ہے کہ بلاشبہ ایسی ایک مخفی طاقت ہے، جو انسان کی تقدیر بناتی ہے، اور یہ مخفی طاقت خدا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page