Urdu book · خدا کی دریافت

حفاظتی ڈھال

Urdu book, p. 251

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے جوائیر کنڈیشنگ کے سامانوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کیمیکل کو تیار کرنے کے لیے جو کارخانے بنائے گئے ہیں، وہ اس کی تیاری کے دوران ایک ضمنی پیداوار (by-product) تیار کرتے ہیں، جس کو سی آئی او یا کلورین مونو آکسائڈ (chlorine monoxide) کہا جاتا ہے۔ یہی سی آئی او کا مادہ ہے، جو دراصل اوزون کی تہ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ حتیٰ کہ اس نے بالائی فضا میں ایک بڑا سوراخ پیدا کر دیا ہے، جس سے سورج کی مذکورہ مضر شعاعیں زمین پر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ اب امریکہ وغیرہ میں بہت بڑے پیمانے پر ریسرچ ہو رہی ہے۔ تا کہ کوئی ایسا متبادل مادہ دریافت کیا جائے جس کے ذریعے مذکورہ مضر کیمیکل پیدا کیے بغیر ایر کنڈیشنگ کے سامان بنائے جاسکیں۔ اب یہاں دو نمونے ہیں۔ ایک، فطرت (nature) کا نمونہ۔ دوسرا، انسانی صنعت کا نمونہ۔ فطرت کا نمونہ بتاتا ہے کہ اس میں پیشگی طور پر یہ انتظام موجود تھا کہ سورج کی مضر شعاعیں زمین کی سطح تک نہ پہنچیں۔ تا کہ انسان محفوظ طور پر زمین پر آباد ہو سکے۔ دوسری طرف صنعتی دور کے صنعت کاروں کو پیشگی طور پر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ایر کنڈیشنگ کی صنعت فطرت کے قیمتی توازن کو توڑ دے گی، اور انسان کے لیے سخت ناموافق صورت حال پیدا ہو جائے گی۔ یہ صورت حال اس بات کا ثبوت ہے کہ کائنات کی تخلیق اور اس کی منصوبہ بندی کے پیچھے ایک بالاتر خدائی ذہن کی کارفرمائی ہے۔ اگر یہاں ایسے ذہن کی کارفرمائی نہ ہوتی تو فطرت کے نظام میں بھی بار بار اسی قسم کے خلا اور نقائص ظاہر ہوتے جو انسانی صنعت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ یہی وہ حقیقت ہے جس کی طرف قرآن میں اس طرح اشارہ کیا گیا ہے: بڑا بابرکت ہے وہ جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ جس نے موت اور زندگی کو پیدا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page