Urdu book · خدا کی دریافت

زمین اللہ کی عجوبہ نعمت

Urdu book, p. 264

By Maulana Wahiduddin Khan

زمین: اللہ کی عجیب و غریب نعمت روس نے 1977 اپنا اسپیس اسٹیشن (Salyut 6) میں خلا میں بھیجا تھا۔ پروگرام کے مطابق، 25 فروری 1979 کو دو خلا باز ولادیمیر لیا خوف (Vladimir Afanasyevich Valery Victorovich ( Lyakhov, 1941-2018 اور دلیری ریو مین Ryumin, b. 1939) کو وہاں بھیجا گیا۔ ان کو 175 دن تک خلا میں رہنا تھا۔ آخری ایام میں جب کہ وہ اپنے خلائی سفر کی مدت پوری کر کے اپنے وطن واپس آنے والے تھے، زمینی اسٹیشن سے بات کرنے والے نے ان سے پوچھا۔ آج کل آپ لوگوں کے احساسات کیا ہیں۔ ایک خلا باز نے خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق، فوراً کہا کہ ہم آج کل کیا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ہاں، وہ یہ ہے کہ ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد وہ وقت آئے جب کہ ہم زمین پر دوبارہ اپنا قدم رکھیں: What are we dreaming about. Well, we want very much just to put our feet on the ground again. (The Indian Express, August 16, 1979) یہ دونوں روسی خلا باز (cosmonauts) تقریباً چھ ماہ تک خلا میں چکر لگانے کے بعد زمین پر واپس آئے۔ تقریباً نصف سال تک بے وزنی کی حالت میں رہنے کے بعد وہ دونوں مدہوش اور سراسیمہ سے دکھائی دیتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی نیند غائب ہو گئی تھی۔ خلا میں خوف و دہشت کی وجہ سے وہ بہت کم سو سکے تھے۔ زمین کو اللہ تعالیٰ نے جس طرح بنایا ہے، اور اس پر ہمارے لیے جو موافق حالات جمع کیے ہیں وہ ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہیں۔ ساری معلوم کائنات میں انسان جیسی مخلوق کے لیے کوئی بھی دوسرا ٹھکانہ نہیں۔ اللہ کی اس عظیم نعمت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے، جب کہ آدمی زمین سے محروم کر دیا گیا ہو، ٹھیک ویسے ہی جیسے فاقہ گزرنے کے بعد آدمی صحیح طور پر جانتا ہے کہ کھانا آدمی کے لیے کیسی قیمتی چیز ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page