Urdu book · خدا کی دریافت

سائنس کی گواہی

Urdu book, p. 265

By Maulana Wahiduddin Khan

سائنس کی گواہی انٹرنیٹ موجودہ زمانے میں معلومات کا عالمی خزانہ ہے۔ انٹرنیٹ کو الیکٹرانک انسائیکلوپیڈیا کہا جا سکتا ہے۔ اگر آپ انٹرنیٹ پر جائیں اور حسبِ ذیل الفاظ ٹائپ کریں_ تھاٹ کنٹرولڈ وہی ل چیئر (Thought-Controlled Wheel Chair) تو اسکرین پر معلومات کا ایک صفحہ کھل جائے گا۔ وہ بتائے گا کہ کسی خارجی آلہ کے بغیر دماغ کے ذریعے وہی ل چیئر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ وہی ل چیئر پر بیٹھا ہوا ایک شخص اپنے ہاتھ کو استعمال کیے بغیر محض اپنے دماغ کے ذریعے وہی ل چیئر کو اپنی مرضی کے مطابق، جس طرح چاہے چلا سکتا ہے۔ جاپان کی ٹویوٹا (Toyota) موٹر کمپنی نے یکم جولائی 2009 کو لوگوں کے سامنے اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا۔ یہ واقعہ بتاتا ہے کہ کس طرح خدا اپنی مرضی کے تحت پوری کائنات کو کنٹرول کر رہا ہے۔ تھاٹ کنٹرولڈ وہی ل چیئر کا کامیاب مظاہرہ تھاٹ کنٹرولڈ کائنات (thought-controlled universe) کا ایک عملی ثبوت ہے۔ مذکورہ سائنسی دریافت اس حقیقت کو قابل فہم بنا دیتی ہے کہ ایک برتر خدائی ذہن (divine mind) ساری کائنات کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لیے ہوئے ہے۔ Thought-Controlled Wheel Chair Japan’s Toyota Motor said yesterday it had invented a way to allow a person to steer an electric wheelchair through simple thought, using a helmet-like device that measures their brain waves. They said that they have developed a way of steering a wheelchair by just detecting brain waves, without the person having to move a muscle or shout a command. Toyota’s system, developed in collaboration with researchers in Japan, is among the fastest in the world in analyzing brain waves, it said in a release on Monday. (The Times of India, New Delhi, July 1, 2009)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page