Urdu book · خدا کی دریافت

مشینی ذہانت

Urdu book, p. 266

By Maulana Wahiduddin Khan

مشینی ذہانت کمپیوٹر (computer) ایک ایسی الیکٹرانک مشین ہے، جس کا کام انفارمیشن اور ڈیٹا کوان پٹ (input) ڈیوائسز سے حاصل کرنا، اور ہماری دی ہوئی ہدایات کے مطابق، اس کا تجزیہ کرنا، اور پروسیس کر کے آؤٹ پٹ (output) کے ذریعے رزلٹ ظاہر کرنا ہے۔ اس کو انتہائی طویل اور پیچیدہ حسابات کے حل کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ہزاروں ریاضی داں مل کر جس حساب کو کئی دن میں حل کریں گے ، اس کو ایک کمپیوٹر حد درجہ صحت کے ساتھ ایک سیکنڈ سے بھی کم عرصے میں حل کر دیتا ہے۔ کمپیوٹر کے یہ کارنامے دیکھ کر بہت سے لوگوں نے سمجھا کہ اب سائنس اپنی ترقی کے اس مقام پر پہنچ چکی ہے کہ وہ ”مشی نی دماغ‘‘ کو تیار کر سکے۔ اس کا مطلب صرف یہی نہیں تھا کہ ایک چیز جو ابھی تک صرف قدرت کے کارخانے میں بنتی تھی ، وہ انسانی کارخانوں میں تیار ہونے لگی گی۔ اس کا ایک فلسفیانہ پہلو بھی تھا۔ اس سے یہ ثابت ہوتا تھا کہ کائنات کے نظام کے لیے کسی شعوری وجود کو ماننے کی ضرورت نہیں۔ ایک مشینی دماغ جس طرح نہایت صحت کے ساتھ مختلف واقعات کو رونما کر سکتا ہے۔ اسی طرح کائنات کا مشینی کارخانہ بھی ، اپنے مشینی نظام کے تحت خود بخود چلا جا رہا ہے، اس سے ماورا کوئی شعوری ہستی نہیں، جو اس کو چلانے والی ہو۔ تاہم گہرے مطالعے اور تجربے نے اس خوش فہمی کو بے بنیاد ثابت کر دیا ہے۔ ایک ماہر نے لکھا ہے: The question of artificial intelligence remains mainly unresolved. It is easy for instance, to design a computer which will learn as it goes along and thus come closer and closer to the brain. Nevertheless the lead must come from biological, and not mechanical, intelligence. Thus all these instruments radio-telescope, accelerators,

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page