Urdu book · خدا کی دریافت
کائناتی مشین
Urdu book, p. 270
By Maulana Wahiduddin Khan
کے لیے ہمیشہ ایک ”انسان“ درکار ہوتا ہے۔ پھر کیوں کر کہا جا سکتا ہے کہ کائنات کی عظیم مشین کسی چلانے والے کے بغیر چل رہی ہے۔ اس قیاس کے لیے کوئی نظیر موجود نہیں۔ کائنات ایک سائنس دان کے الفاظ میں بالفرض ایک ”گریٹ مشین“ ہو، تب بھی اس کو چلانے کے لیے ایک ”گریٹ مائنڈ“ چاہیے۔ انسان مجبور ہے کہ خدا کو مانے، خواہ مذہبی زبان میں خالق و مالک کی حیثیت سے یا سائنسی الفاظ میں مشین کو چلانے والے انجینئر کی حیثیت سے ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader