خدا کی دریافت
Urdu book, p. 282
By Maulana Wahiduddin Khan
اگر چاہے پورا لشکر بھی مجھ کو گھیرلے، میں نہیں ڈروں گا، اگر جنگ میں بھی لوگ مجھ پر حملہ کریں میں نہیں ڈروں گا: ایک روسی پائلٹ اس سلسلے میں ایک اور دلچسپ واقعہ وہ ہے، جو 1973 میں ہندوستان میں پیش آیا۔ ایک روسی جہاز (Ilyushin Jet) ہندوستان میں مغربی بنگال کی فضا میں پرواز کر رہا تھا کہ اس کا انجن خراب ہوگیا۔ ہوا باز کی ساری کوششیں ناکام ہوگئیں، اور جہاز زمین پر گر پڑا۔ ہوا باز سمیت سارے مسافر جل کر ختم ہوگئے۔ چونکہ یہ حادثہ ہندوستان کی سرزمین پر ہوا تھا، اس لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق ہندوستان کو اس کی تفتیش کرنی تھی۔ ہوائی جہازوں کا قاعدہ ہے کہ اس میں آواز ریکارڈ کرنے والی ایک خودکار مشین رکھی جاتی ہے، جس کو عام طور پر بلیک باکس (Black Box) کہتے ہیں۔ یہ بلیک باکس ہوا باز اور کنٹرول ٹاور کے درمیان گفتگو کو ریکارڈ کرتا رہتا ہے۔ اس کو ہوائی جہاز کی دُم میں رکھا جاتا ہے تا کہ ہوائی جہاز کے جلنے کے بعد بھی وہ بچ سکے۔ ہندوستانی افسروں نے ہوائی جہاز کے ملبے سے اس بلیک باکس کو حاصل کیا۔ جب اس باکس کا ٹیپ بجایا گیا تا کہ اس سے تفتیش میں مدد لی جا سکے تو معلوم ہوا کہ بالکل آخری لمحات میں روسی پائلٹ کی زبان سے جو لفظ نکلا، وہ یہ تھا—پیٹر ہم کو بچا (Peter save us)۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader