Urdu book · خدا کی دریافت

خدا کی دریافت

Urdu book, p. 284

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا کا شعور انسان کی فطرت میں اس طرح شامل ہے کہ وہ کسی بھی حال میں اُس سے جدا نہیں ہوتا۔ اس معاملے میں منکرین اور ملحدین کا بھی کوئی استثنا نہیں۔ سوویت یونین کے زوال کے بعد کے روس میں اس قسم کے شواہد کثرت سے ملے ہیں۔ رچر ڈنکسن مسٹر رچر ڈنکسن (1994-1913) امریکا کے 37 ویں صدر تھے۔ وہ 1969 میں امریکا کے صدر منتخب ہوئے اور 1974 میں ان کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہونا پڑا۔ صدارت سے اُن کی رخصت کا سبب واٹر گیٹ اسکینڈل بنا۔ ان کے زمانہ صدارت کے آخری دنوں پر ایک کتاب لکھی گئی ہے — آخری ایام: The Final Days by Bob Woodward and Carl Bernstein, Simon and Schuster, 1976, 476 pages کتاب کے مطابق، اسکینڈل کے انکشاف سے صدر نکسن بہت پریشان ہو گئے تھے۔ جب صدارت کا خاتمہ قریب آ گیا تو نکسن نے اپنے سیکریٹری آف اسٹیٹ ہنری کسنجر (پیدائش 1923) سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ خدا کے آگے جھکیں، اور دونوں مل کر دعا کریں۔ ’’نہ تم زیادہ پکے یہودی ہو، نہ میں زیادہ پکا عیسائی۔ مگر اس وقت ہم کو ضرورت ہے کہ ہم دعا کریں۔‘‘ نکسن نے کہا اور عیسائی طریقِ عبادت کے مطابق جھک کر دعا کرنے لگے: As the end neared, Nixon asked secretary of state Henry Kissinger to kneel and pray with him, saying: “You are not a very orthodox Jew and I am not an Orthodox Quacker, but we need to pray.” (Daily American [Rome] March 27, 1976)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page