خدا کی نشانیاں
Urdu book, p. 287
By Maulana Wahiduddin Khan
خدا کی نشانیاں میکسویل (James Clerk Maxwell, 1831-1879) وہ شخص ہے، جس نے فطرت میں برقی مقناطیسی تعامل کے قوانین کو انتہائی کامیابی کے ساتھ ریاضیاتی مساوات میں بیان کیا۔ کہا جاتا ہے کہ جب عظیم جرمن سائنسداں بولٹز مین نے اس کو دیکھا تو اس نے تعجب کے ساتھ کہا کہ کون وہ خدا ہے جس نے یہ نشانیاں لکھ دیں: Maxwell put the laws of electromagnetic interactions into equations so marvellous that when the great German physicist, Boltzmann, saw them he exclaimed, 'Who was the God who wrote these signs?' کائنات کا مطالعہ کرنے والے کے لیے سب سے زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ ہر مطالعہ بالآخر ایک ایسی چیز پر ختم ہوتا ہے جو انتہائی پر اسرار طور پر حکیمانہ ہوتی ہے۔ کائنات اپنے آخری مطالعے میں ایک حد درجہ منظم واقع ہے، نہ کہ کوئی بے ترتیب انبار۔ یہ حقیقت ہر واقف کار کو یہ ماننے پر مجبور کرتی ہے کہ کائناتی واقعات کے پیچھے کوئی بر ترذ ہن کام کر رہا ہے۔ آئن اسٹائن ایک خالص سائنسی مزاج کا آدمی تھا۔ تاہم اس نے اقرار کیا ہے کہ میں طبیعیات داں سے زیادہ ایک فلسفی ہوں۔ کیونکہ میرا یقین ہے کہ ہمارے باہر بھی ایک حقیقت ہے: I am more a philosopher than a physicist, for I believe there is a reality outside of us. —The World as I See It.

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader