Urdu book · خدا کی دریافت

توحید کا تصور اسلام میں

Urdu book, p. 333

By Maulana Wahiduddin Khan

توحید کا تصور اسلام میں کائنات کا ایک خالق ہے۔ اس نے اپنے منصوبے کے مطابق اس کو بنایا ہے، اور وہی اس کو چلا رہا ہے۔ جس طرح ساری کائنات خدا کی اطاعت کر رہی ہے، اسی طرح انسان کے لیے بھی صحیح رویہ یہ ہے کہ وہ اپنے خالق کا فرماں بردار بن کر زندگی گزارے۔ تمام انبیا یہی بتانے کے لیے آئے اور کائنات اپنے پورے وجود کے ساتھ ہر لمحہ آدمی کو یہی سبق دے رہی ہے ۔ یہی اسلامی توحید ہے۔ قرآن میں ہے: أَفِي اللَّهِ شَكٍّ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ (14:10)۔ یعنی کیا تمھیں شک ہے اللہ کے بارے میں جس نے زمین و آسمان کو پھاڑا۔ قرآن کا یہ بیان بہ ظاہر ایک سوال ہے مگر حقیقتاً وہ سوال کا جواب ہے۔ اس آیت میں فاطر (پھاڑنے والا) کا لفظ وجودِ خداوندی کے حق میں ایک قطعی دلیل ہے، جس کو قرآن میں دوسرے مقام پر اس طرح بیان کیا گیا ہے: أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقاً فَفَتَقْنَاهُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ (21:30)۔ یعنی، کیا انکار کرنے والوں نے نہیں دیکھا کہ زمین و آسمان باہم ملے ہوئے تھے۔ پھر ہم نے ان کو جدا کر دیا۔ اور ہم نے پانی سے ہر جاندار چیز کو بنایا۔ کیا پھر بھی وہ ایمان نہیں لاتے۔ اندازہ کیا گیا ہے کہ کائنات کا موجودہ دائرہ 2019 (Radius) کی تحقیق کے مطابق 46.5 بلین نوری سال (46.5 billion light years) ہے، اور یہ کہ کائنات

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page