Urdu book · خدا کی دریافت

توحید کا تصور اسلام میں

Urdu book, p. 336

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے ۔ جو خدا کائنات کا خالق ہے ، وہی اس کا حکمراں بھی ہے ۔ اس سلسلے میں یہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی ؀ " خدا اگر ہے تو ہم کو نظر کیوں نہیں آتا ۔ " ہم ایک ایسی دنیا میں ہیں جہاں ہمارے لیے اس کے سوا چارہ نہیں کہ چیزوں کو دیکھے بغیر مانیں ۔ یہ صرف خدا کے عقیدے کا سوال نہیں ہے ۔ ہم جس کائنات میں ہیں اور جس کو ہم بہر حال مانتے ہیں ، اس میں بے شمار چیزیں ہیں ، جن کو ہم نہیں دیکھتے ، اور نہیں دیکھ سکتے ۔ مگر اس کے باوجود ہم ان کو ماننے پر مجبور ہیں ۔ خدا کے سوا موجودہ کائنات کو بھی ہم ایمان بالغیب کا طریقہ اختیار کیے بغیر نہیں سمجھ سکتے ۔ مثال کے طور پر ایٹم میں کئی قسم کے ذرات (particles) تسلیم کیے گئے ہیں ۔ ان میں سے ایک نیوٹرینو (neutrino) ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس ذرے میں کوئی برقی چارج نہیں ہوتا ۔ حتیٰ کہ اس میں کوئی مادہ (mass) بھی نہیں ہوتا ۔ گو یا وہ ایک لاشئے وجود ہے ۔ ایک سائنس داں کے الفاظ میں ؀ نیوٹرینو لا شئے کا ایک چھوٹا سا پلندہ ہے : Neutrino is a tiny bundle of nothing. اس لاشئے کا وجود کیوں تسلیم کیا جاتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایٹم (atom) میں بعض ایسے خواص ظاہر ہوتے ہیں ، جن کی توجیہ اس کے بغیر نہیں بنتی کہ ایٹم کے ڈھانچے میں ایک غیر ذرہ (non-particle) کا وجود تسلیم کیا جائے ۔ اس مفروضہ نیوٹرینو کے عجیب و غریب اوصاف میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ کسی بھی مادی جسم سے بغیر روک ٹوک گزر سکتا ہے ۔ حتیٰ کہ وہ اپنے سفر میں پورے کُرۂ ارض کو اس کے اندر سے پار کر سکتا ہے ۔ نیوٹرینو کی اس خصوصیت کو انسانی استعمال میں لانے کے لیے امریکا میں تجربات ہورہے ہیں ۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اگر نیوٹرینو کی اس خصوصیت کو قابل استعمال بنایا جا سکا تو پیغام رسانی کی دنیا میں انقلاب آجاۓ گا ؀ کائنات میں کسی چیز کو " دیکھنا " خالص علمی طور پر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page