Urdu book · خدا کی دریافت

چھ بینگ

Urdu book, p. 33

By Maulana Wahiduddin Khan

چھہ بینگ بیسویں صدی کے آغاز میں اُس فلکیاتی واقعے کی دریافت ہوئی جس کو عام طور پر بگ بینگ (Big Bang) کہا جاتا ہے۔ اس واقعے کو یہ نام برٹش سائنس داں فریڈ ہائل (Fred Hoyle) نے دیا تھا جس کی وفات 2001 میں ہوئی۔ بگ بینگ کے بعد خلا میں جو واقعات پیش آئے، اُن میں سے ایک واقعہ وہ ہے جس کو سولر سسٹم (solar system) کہا جاتا ہے۔ سولر سسٹم کو ایک امریکی سائنس داں الان باس (Alan P. Boss, b 1951) نے لٹل بینگ (Little Bang) کا نام دیا۔ تسمیہ (nomenclature) کے اس اصول کو لے کر میں نے سوچا تو میری سمجھ میں آیا کہ پوری تاریخ میں چھ قسم کے بینگ جیسے واقعات پیش آئے ہیں۔ وہ چھ بینگ یہ ہیں: (1) بگ بینگ (Big Bang) (2) شمسی نظام (Little Bang) (3) واٹر بینگ (Water Bang) (4) پلانٹ بینگ (Plant Bang) (5) اینمل بینگ (Animal Bang) (6) ہیومن بینگ (Human Bang) سائنس دانوں نے کائنات میں اس طرح کے چھ ادوار کی نشان دہی نہیں کی ہے، لیکن سائنس نے کائنات کے بارے میں جو معلومات فراہم کی ہیں، اُن کو لے کر جب غور کیا جائے تو بظاہر یہ بات درست معلوم ہوتی ہے کہ کائنات میں تخلیق کا جو عمل ہوا ہے، اُس کے غالباً یہی چھ ادوار ہیں۔ اب تک کی سائنسی معلومات اس تقسیم ادوار کی بظاہر تصدیق کرتی ہیں۔ اس اعتبار سے چھ ادوار کی تقسیم بالواسطہ طور پر ایک سائنسی تقسیم ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page