Urdu book · خدا کی دریافت

ایک علمی ملاقات

Urdu book, p. 51

By Maulana Wahiduddin Khan

(natural selection) کے اصول کے تحت، ایک ارتقائی عمل (evolutionary (process ہوا ہے۔ اِس ارتقائی عمل کے تحت، ایک نوع دوسری نوع میں خود بخود تبدیل ہورہی ہے۔ میں نے کہا کہ اِس معاملے میں ڈارون کی غلطی یہ تھی کہ اس نے مختلف انواعِ حیات کے درمیان اِن مشابہتوں کی غلط توجیہ کی۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ مشابہتیں زندگی میں تنوّع (varieties) کو بتاتی ہیں، نہ کہ مفروضہ ارتقائی عمل کو۔ ہم متنوّع اقسامِ حیات کو دیکھ رہے ہیں۔ اِس لحاظ سے تنوع کا نظریہ اپنے آپ ثابت شدہ ہے۔ اِس کے مقابلے میں ارتقائی عمل کا تصور محض ایک قیاس ہے، جس کے حق میں کوئی واقعی ثبوت موجود نہیں۔ انھوں وہ اس کی زندگی کی حقیقت بن گئی ہے۔ نے میری بات سے اتفاق کیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page