Urdu book · خدا کی دریافت

خدا کا وجود

Urdu book, p. 53

By Maulana Wahiduddin Khan

وجود کے لیے بھی قابل انطباق (applicable) ہے ۔ میں نے اس قول پر اضافہ کرتے ہوئے کہا۔ انسان کا وجود خدا کے وجود کو قابل فہم بناتا ہے : Existence of man makes the existence of God understandable. خدا کے وجود کے بارے میں یہ میرا پہلا فلسفیانہ استدلال تھا۔ میں نے کہا۔ میرا وجود ہے ، اس لیے خدا کا بھی وجود ہے: I am, therefore God is. فلسفہ کی تاریخ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ تقریباً تمام فلسفی کسی نہ کسی طور پر ایک برتر ہستی کا اقرار کرتے تھے۔ اگر چہ انھوں نے ”خدا“ کا لفظ استعمال کرنے سے احتراز کیا، لیکن کچھ دوسرے الفاظ بول کر وہ خدا جیسی ایک ہستی کی موجودگی کا اعتراف کرتے رہے۔ مثلاً جرمنی کے مشہور فلسفی فریڈرک ہیگل (وفات 1831) نے اس برتر ہستی کو ورلڈ اسپِرٹ (world spirit) کا نام دیا ، وغیرہ۔ اس کے بعد میں نے چاہا کہ میں سائنسی طریق استدلال (scientific method) کے ذریعے اس معاملے کی تحقیق کروں۔ سائنسی مطالعے میں جو مسلمہ طریقہ ہے، وہ مشاہدات پر مبنی طریقہ ہے۔ مگر اس مشاہداتی استدلال (observational argument) کے دو دور ہیں ۔ سائنس کا مطالعہ جب تک عالم کبیر (macro world) تک محدود تھا، اُس وقت تک استدلال کا صرف ایک طریقہ رائج تھا، یعنی آرگو مینٹ فرام سین ٹو سین ( argument from seen to seen) کا اصول۔ لیکن جب سائنس کا مطالعاتی سفر عالم صغیر (micro world) تک پہنچ گیا تو اِس استدلال میں ایک تبدیلی واقع ہوئی۔ پہلے اگر مشاہداتی استدلال (observational argument) کو درست مانا جاتا تھا، تو اب استنباطی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page