Urdu book · خدا کی دریافت

خدا کا وجود

Urdu book, p. 57

By Maulana Wahiduddin Khan

Was it a God that wrote these signs, revealing the hidden and mysterious forces of nature around me, which fill my heart with quiet joy? (www.eoht.info/page/Ludwig+Boltzmann, Accessed: 30 March 2020) بگ بینگ کے واقعہ کے مزید مطالعے کے لیے 1989 میں امریکا کے خلائی ادارہ ناسا (NASA) نے ایک خصوصی سیٹیلائٹ (Cosmic Background Explorer) خلا میں بھیجا۔ اس سیٹیلائٹ نے بالائی خلا کی جو تصویریں بھیجی ہیں، اُن سے معلوم ہوا ہے کہ کائنات کے بیرونی حصے میں لہر دار سطح (ripples) موجود ہیں۔ یہ بات صرف بگ بینگ سے نکلی ہوئی لہروں تک محدود نہیں ہے، بلکہ کائنات میں پھیلی ہوئی بے شمار چیزوں کا معاملہ بھی یہی ہے۔ ایک سنجیدہ انسان جب کائنات کا مطالعہ کرتا ہے تو وہ بولٹزمین کی طرح کہہ اٹھتا ہے ۔ کیا یہ خدا تھا، جس نے ان نشانیوں کو لکھا: Was it a God that wrote these signs? کائنات کا جب سائنسی مطالعہ کیا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ پوری کائنات ایک بے نقص (zero-defect) کائنات ہے۔ وسیع خلا میں بے شمار ستارے اور سیارے مسلسل طور پر حرکت میں ہیں، مگر ہمارے شہروں کے برعکس، اس اتھاہ خلا (space) میں کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوتا۔ گویا کہ عظیم خلا میں نہایت وسیع پیمانے پر ایک ایکسیڈنٹ فری ٹریفک (accident-free traffic) قائم ہے۔ ہماری زمین پر نیوچر ہر لمحہ بہت سے واقعات ظہور میں لارہی ہے۔ یہ گویا ایک عظیم صنعتی نظام ہے۔ مگر یہ نظام زیرو ڈ فیکٹ انڈسٹری (zero-defect industry) کی سطح پر چل رہا ہے۔ یہ بے مثال کائناتی کنٹرول اور یہ آفاقی توازن پکار رہا ہے کہ بلاشبہ اس کے پیچھے ایک عظیم خدا ہے، جو ان واقعات کو ظہور میں لارہا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page