Urdu book · خدا کی دریافت
خدا کا وجود
Urdu book, p. 59
By Maulana Wahiduddin Khan
is proved, intervenor is also proved. And intervenor is only the other name of God. ملکی وے جس میں ہمارا شمسی نظام واقع ہے، وہ اس نوعیت کی ایک انوکھی مثال ہے۔ مطالعہ بتاتا ہے کہ اس کہکشاں کا درمیانی حصہ ناقابلِ برداشت حد تک گرم ہے۔ اگر ہمارا شمسی نظام، کہکشاں کے درمیانی حصے میں ہو تو ہماری زمین پر کسی قسم کی زندگی اور نباتات کا وجود ہی ممکن نہ رہے۔ لیکن عجیب بات ہے کہ ہمارا شمسی نظام، کہکشاں کے ایک کنارے واقع ہے۔ اس بنا پر وہ کہکشاں کے پر خطر درمیانی ماحول کے اثر سے بچا ہوا ہے۔ یہ استثنا واضح طور پر ایک منصوبہ بند مداخلت کا ثبوت ہے، اور منصوبہ بند مداخلت بلا شبہ خدائے برتر کی موجودگی کا ثبوت ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader