سائنس کی واپسی
Urdu book, p. 67
By Maulana Wahiduddin Khan
جس نے کائنات کی تمام چیزوں کو وجود دیا ہے۔ کسی نے اصولِ ارتقا کو کائنات کا خالق ثابت کرنے کی کوشش کی، وغیرہ۔ مگر خود انسانی معلومات ان تمام تشریحات و توجیہات کو رد کرتی ہیں۔ کائنات کے نظام کے بارے میں انسان جتنا زیادہ واقفیت حاصل کرتا ہے۔ اتنا ہی زیادہ یہ بات بے معنی معلوم ہوتی ہے کہ اس کائنات کا خالق و مالک ایک خدائے ذوالجلال کے سوا کوئی اور ہو۔ کائنات اپنے وجود کے ساتھ یہ گواہی دیتی ہے کہ اس کا خالق خدا ہے۔ خدا کے سوا کسی اور کو کائنات کا خالق بتانا صرف ایک بے بنیاد دعویٰ ہے، جس کے حق میں کوئی حقیقی ثبوت موجود نہیں۔ اس سلسلے میں جتنے دعوے یا مخالفانہ نظریے پیش کیے گئے، وہ خود علم انسانی کی روشنی میں غلط اور بے بنیاد ثابت ہوگئے۔ اب بیورو

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader