Urdu book · خدا کی دریافت

وحی و الہام

Urdu book, p. 93

By Maulana Wahiduddin Khan

صورت میں قلم بند نہیں کرتی کہ دوسری چڑیا اس کو پڑھ کر اس سے رہنمائی حاصل کرے۔ اس قسم کی ہر سہولت سے کامل محرومی کے باوجود یہ چڑیاں بالکل انسانوں کی مانند سفر کرتی ہیں۔ وہ اس درجہ صحت کے ساتھ ایک مقام سے دوسرے مقام تک جاتی ہیں، جیسے کہ ریڈیائی کنٹرول کے ذریعے کوئی راکٹ خلا میں چلا جا رہا ہو۔ مہاجر چڑیوں کا مطالعہ کرنے والے ایک محقق نے لکھا ہے کہ چڑیوں کی ہجرت کی پروازیں متعین راستوں پر ہوتی ہیں۔ بعض اوقات لمبے فاصلوں پر حد درجہ تعین کے ساتھ: The migration flights of birds follows specific routes, sometimes quite well defined over long distances (Encyclopedia Britannica “migration” 12/181). افریقہ میں چڑیوں کی مہاجرت کا جو انداز ہے، اس میں انوکھی ڈسپلن پائی جاتی ہے۔ مثلاً بعض چڑیاں جو ایک مخصوص حلقے میں گھونسلہ بناتی ہیں، جو خط استواء (equator) پر مغرب میں سینیرگال اور مشرق میں کینیا تک پھیلا ہوا ہے، وہ خاص وقتوں میں شمال کی طرف ہجرت کر جاتی ہیں۔ تاکہ وہ بارش کے موسم سے بچ سکیں: The Migratory behaviour of birds has a unique regularity in Africa. The standard-wing jar, which nests in a belt extending from Senegal in the west to Kenya in the east along the equational forest, migrates northward to avoid the wet season (Encyclopedia Britannica “migration” 12/180) اس مضمون کے آخر میں نقشہ دیا گیا ہے۔ یہ نقشہ چڑیوں کے بین براعظمی سفر کو بتا رہا ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ روس اور دوسرے یورپی علاقوں کی چڑیاں کس طرح سرد موسم میں اپنے علاقے سے نکل کر افریقہ اور ایشیا کے گرم علاقوں کی طرف جاتی ہیں۔ اس لمبے سفر میں انھیں تین سمندروں سے واسطہ پیش آتا ہے— انھیں کیسپین سمندر (Caspian

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page