معرفت دعوت
Urdu book, p. 152
By Maulana Wahiduddin Khan
تمام اسباب واقعہ بن چکے ہیں جو دعوت حق کے لیے تائید کی حیثیت رکھتے تھے۔ اب ضرورت ہے کہ اہل ایمان زمانے کی اس تبدیلی کو سمجھیں اور اُس کو دعوت حق کے لیے استعمال کر کے دور جدید میں اتمام حجت کا وہ مطلوب کام انجام دیں جس کا خدائی منصوبے کے مطابق، قیامت سے پہلے ظہور میں آنا ضروری ہے۔ تاریخ کائنات کا دوسرا دور تاریخ کائنات کے پہلے 6 دور گویا کہ اس کے مادی دور تھے۔ اس کے بعد تاریخ کائنات کا دوسرا دور شروع ہوا۔ یہ دوسرا دور بھی 6 دوروں پر مشتمل ہے۔ اس دوسرے دور کو تاریخ کائنات کا فکری دور کہا جا سکتا ہے۔ یہ دوسرے 6 دور حسب ذیل ہیں: 1۔ پیغمبروں کا دور 2۔ بنو اسماعیل کا دور 3۔ اصحاب رسول کا دور 4۔ مسلم تہذیب کا دور 5۔ مغربی تہذیب کا دور 6۔ اخوان رسول کا دور پیغمبروں کا دور پیغمبروں کا دور آدم سے شروع ہوا جو پہلے انسان بھی تھے اور پہلے پیغمبر بھی۔ آدمی کی پیدائش کی تاریخ معلوم نہیں۔ یہ دور آخر کار محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب پر ختم ہوا، جو آخری پیغمبر کی حیثیت رکھتے تھے۔ قرآن میں صرف 25 پیغمبروں کا ذکر ہے۔ البتہ بائبل میں مزید پیغمبروں کا تذکرہ ہے جن کا تعلق بنی اسرائیل سے تھا۔ تاہم تمام پیغمبروں میں صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات استثنائی طور پر محفوظ ہیں۔ اب قیامت تک کے لیے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا دین ہی ہدایت الہی کا واحد مستند ماخذ (authentic source) کی حیثیت رکھتا ہے۔ بنواسماعیل کا دور بنواسماعیل کا دور اُس وقت شروع ہوتا ہے جب کہ حضرت ابراہیم نے اپنی اہلیہ ہاجرہ اور اپنے بیٹے اسماعیل کو عرب کے صحرا میں بسادیا۔ اس کا مقصد عرب میں ایک نئی نسل تیار کرنا تھا۔ یہ واقعہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے تقریباً ڈھائی ہزار سال پہلے پیش آیا۔ اُس کا مقصد دراصل پیغمبر اسلام کے لیے ایک تیار شدہ نسل (prepared generation) فراہم کرنا تھا۔ یہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader