خدا کا پڑوس
Urdu book, p. 485
By Maulana Wahiduddin Khan
جنت اور جہنم جنت اور جہنم کے بارے میں ایک لمبی روایت حدیث کی مختلف کتابوں میں آئی ہے۔ سنن ابی داؤد کے الفاظ یہ ہیں: عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لما خلق الله الجنة قال لجبريل : اذهب فانظر إليها، فذهب فنظر إليها، ثم جاء، فقال : أي رب وعزتك لا يسمع بها أحد إلا دخلها، ثم حفها بالمكاره، ثم قال: يا جبريل اذهب فانظر إليها، فذهب فنظر إليها، ثم جاء فقال: أي رب وعزتك لقد خشيت أن لا يدخلها أحد - قال: فلما خلق الله النار قال: يا جبريل اذهب فانظر إليها، فذهب فنظر إليها، ثم جاء فقال: أي رب وعزتك لا يسمع بها أحد فيدخلها، فحظها بالشهوات ثم قال: يا جبريل اذهب فانظر إليها، فذهب فنظر إليها، ثم جاء فقال: أي رب وعزتك لقد خشيت أن لا يبقى أحد إلا دخلها (سنن ابی داؤد، حدیث نمبر 4744؛ سنن الترمذی، حدیث نمبر 2560؛ سنن النسائی، حدیث نمبر 3763)۔ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ نے جنت کو پیدا کیا تو جبریل سے کہا: جاؤ اور جنت کو دیکھو۔ پھر جبریل گئے اور انھوں نے جنت کو دیکھا اور جنت میں انسان کے لیے جو نعمتیں مہیا کی گئی ہیں، اُن کا مشاہدہ کیا۔ پھر جبریل واپس آئے اور کہا کہ اے میرے رب، تیرے عزت و جلال کی قسم، جو شخص بھی جنت کے بارے میں سنے گا، وہ ضرور اُس میں داخل ہوگا۔ پھر اللہ نے جنت کو ناخوشگوار چیزوں سے ڈھانک دیا۔ پھر کہا کہ اے جبریل، جاؤ اور اس کو دیکھو۔ جبریل گئے اور انھوں نے جنت کو دیکھا۔ پھر جبریل واپس آئے اور کہا کہ اے میرے رب، تیرے عزت و جلال کی قسم، مجھے ڈر ہے کہ کوئی بھی شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ پھر آپ نے فرمایا کہ جب اللہ نے جہنم کو پیدا کیا تو کہا کہ اے جبریل، جاؤ اور جہنم کو دیکھو۔ جبریل گئے اور انھوں نے جہنم کو دیکھا۔ پھر جبریل واپس آئے اور انھوں نے کہا کہ اے میرے رب، تیرے عزت و جلال کی قسم، جو شخص بھی اس کے بارے میں سنے گا، وہ اتنا زیادہ خوف زدہ ہوگا کہ وہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader