Urdu book · منصوبہ بند عمل

منصوبہ بند عمل

Urdu book, p. 19

By Maulana Wahiduddin Khan

revolution) آگیا۔ یہ واقعہ بھی باعتبارِ حقیقِتری پلاننگ کا ایک واقعہ تھا۔ قدیم زمانے میں نا جنگ معاہدہ عظیم قربانی کے بعد وقتی طور پر حاصل ہوا تھا۔ موجودہ زمانے میں یہ صورتِ حال ایک یونیورسل نارم (universal norm) کے طور پر دنیا میں قائم ہو چکی ہے۔ 1945 میں اقوامِ متحدہ (UNO) کا قیام عمل میں آیا۔ اس کے تحت دنیا کی تمام قوموں نے اتفاقِ رائے سے یہ مان لیا ہے کہ ہر ایک کو پرامن عمل کی کلی آزادی حاصل ہوگی۔ کوئی قوم دوسری قوم پر حملہ نہیں کرے گی۔ کسی کو یہ حق نہیں ہوگا کہ وہ دوسرے کو اپنا ہم خیال بنانے کے لیے اس پر جبر کرے ۔ اب تشدد (violence) اصولی طور پر ایک مجرمانہ فعل بن چکا ہے۔ بشرطیکہ انسان پوری طرح امن کے اصول پر قائم رہتے ہوئے اپنا کام کرے۔ متعلق اور غیر متعلق میں فرق کرنا ری پلاننگ ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے۔ لیکن اس کی کچھ شرطیں ہیں۔ ایک شرط یہ ہے کہ پلاننگ کے دوران کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جو پلاننگ کے عمل (process) میں رکاوٹ ڈالنے والا ہو۔ تا کہ پلاننگ کا عمل بلا توقف (non-stop) چلتا رہے۔ اس کی ایک مثال کعبہ کی تعمیر کا مسئلہ ہے۔ کعبہ کی تعمیر اول پیغمبر ابراہیم اور پیغمبر اسماعیل نے تقریباً دو ہزار سال قبل مسیح میں مکہ میں کی۔ اس کے بعد ایسا ہوا کہ مکہ میں تیز بارش ہوئی ، اس کی وجہ سے کعبہ کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ اس وقت مکہ پر مشرکین کا غلبہ تھا۔ انھوں نے 5 ویں صدی عیسوی میں کعبہ کی دوبارہ تعمیر کی۔ اہل مکہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page