Urdu book · منصوبہ بند عمل

دعوت کی ری پلاننگ

Urdu book, p. 32

By Maulana Wahiduddin Khan

وغیرہ۔ اس موضوع پر مسیحی علماء نے کافی کام کیا ہے۔ مثلاً چالیس امریکی سائنسدانوں کے مقالات پر مشتمل ایک کتاب چھپی ہے: The Evidence of God in an Expanding Universe یہ کتاب پہلی بار 1958 میں امریکہ سے چھپی ہے۔ اس کے بعد اس کتاب کا عربی ترجمہ الله يتجلی في عصر العلم (1987، مصر) کے نام سے چھپا۔ اس موضوع پر ایک اور قابل ذکر کتاب بائبل، قرآن اور سائنس (The Bible, the Quran, and Science) ہے۔ یہ کتاب اولاً ڈاکٹر ماریس بوکائی نے فرانسیسی زبان میں تیار کی۔ اس کے بعد اس کتاب کا ترجمہ انگریزی و دیگر زبانوں میں ہوا۔ عربی زبان میں اس کتاب کا ترجمہ چھپ چکا ہے۔ اس کا ٹائٹل ہے : التوراة والإنجيل والقرآن والعلم (بیروت، 1407ھ) ــــ تاہم اس کام کی تکمیل کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ جدید سائنسی تحقیقات سے جو باتیں معلوم ہوئی ہیں، وہ ہم کو ایک نیا فریم ورک (framework) دے رہی ہیں۔ اس فریم ورک کو استعمال کرتے ہوئے، یہ ممکن ہو گیا ہے کہ اسلام کی تعلیمات کو وقت کے مسلمہ علمی معیار پر ثابت شدہ بنایا جا سکے۔ جدید سائنس اپنی حقیقت کے اعتبار سے اسلام کا علم کلام ہے۔ جدید سائنس نے وہ ڈیٹا (data) فراہم کر دیا ہے جس کی بنیاد پر اسلام کی تعلیمات کو وقت کے مسلمہ معیار کی بنیاد پر پیش کیا جائے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو جدید سائنسی دور قرآن کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page