Urdu book · منصوبہ بند عمل

منصوبہ بند عمل

Urdu book, p. 33

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک آیت کی پیشین گوئی کا واقعہ بنا ہے۔ اس آیت کا ترجمہ یہ ہے : عنقریب ہم ان کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے آفاق میں بھی اور خود ان کے اندر بھی۔ یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہو جائے گا کہ یہ حق ہے (41:53)۔ قرآن کی اس آیت میں آفاق وانفس کی نشانیوں کے ظہور سے مراد یہ ہے کہ مستقبل میں سائنسی مطالعہ کے ذریعہ فطرت کے قوانین (laws of nature) دریافت ہوں گے، اور ان دریافتوں کے ذریعے یہ ممکن ہو جائے گا کہ اسلامی حقیقتوں کو اعلیٰ عقلی معیار پر ثابت شدہ بنایا جا سکے۔ دوسرے الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں ایسی حقیقتوں کی دریافت ہوگی، جن کی بنیاد پر یہ ممکن ہو جائے گا کہ اسلامی علم کلام کو وقت کے مسلمہ اصولوں کی بنیاد پر مدوّن کیا جا سکے۔ دانش مندی کی ضرورت ایک حدیث مختلف کتابوں میں آئی ہے۔ اس حدیث کا ترجمہ یہ ہے : حکمت کی بات مومن کی گم شدہ چیز ہے، وہ جہاں اس کو پائے اس کو لے لے (سنن الترمذی، حدیث نمبر 2687)۔ اس سے معلوم ہوا کہ حکمت کی بات کوئی مذہبی عقیدے کی بات نہیں ۔ ہر انسان اس کو کہیں سے بھی لے سکتا ہے، اور اس کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ یہ تعلیم بہت زیادہ اہم ہے۔ اس سے ری پلاننگ کا دائرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب کسی گروہ کے لیے ری پلاننگ کا وقت آئے تو وہ اپنے اور غیر میں کوئی فرق نہ کرے ۔ وہ ہر حکمت کو خود اپنی چیز سمجھے۔ وہ ہر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page