Urdu book · منصوبہ بند عمل

منصوبہ بند عمل

Urdu book, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں۔ یہ سرتا سر بے بنیاد بات ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دور جدید پورے معنوں میں ایک موافق اسلام دور ہے۔ وہ اس حدیث کی پیشین گوئی کے مطابق ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک زمانہ آئے گا، جب کہ غیر مسلم قومیں اسلام کی مؤید (supporter) بن جائیں گی (مسند احمد، حدیث نمبر 20454)۔ یہ خود اللہ رب العالمین کے منصوبے کا معاملہ ہے۔ پیغمبر اسلام کے ظہور سے تقریباً ڈھائی ہزار سال پہلے حضرت ابراہیم کے ذریعہ ایک منصوبہ جاری کیا گیا تھا۔ جس کو مبنی بر صحرا منصوبہ (desert-based planning) کہا جا سکتا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعہ عرب میں ایک ٹیم تیار ہوئی۔ یہ ٹیم موافق اسلام ٹیم تھی۔ اس ٹیم پر عمل کر کے پیغمبر اسلام نے اصحاب رسول کو تیار کیا، جن کو قرآن میں خیر امت (آل عمران، 3:110) کہا گیا ہے۔ اسی طرح ساتویں صدی عیسوی میں رسول اور اصحاب رسول کی جد و جہد کے ذریعہ ایک نیا تاریخی عمل (historical process) جاری ہوا۔ اس عمل کے سیکولر نتیجے کے طور پر جدید تہذیب (modern civilization) وجود میں آئی۔ یہ تہذیب اپنی حقیقت کے اعتبار سے ایک موافق اسلام تہذیب تھی۔ مگر مسلم رہنما اس راز کو نہ سمجھ سکے، اور غیر ضروری طور پر انھوں نے اس کے خلاف لڑائی چھڑ دی۔ حالاں کہ ضرورت تھی کہ اس تہذیب کی بنیاد پر اسلامی مشن کی نئی پلاننگ کی جائے۔ صلیبی جنگیں صلیبی جنگیں (Crusades) تاریخ کا ایک طویل جنگی سلسلہ تھا، جو 1095

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page