Urdu book · منصوبہ بند عمل

پلاننگ، ری پلاننگ

Urdu book, p. 3

By Maulana Wahiduddin Khan

پہچانے، اور ان کو استعمال کرتے ہوئے اسلام کے اُس آخری ظہور کو واقعہ بنائے جس کو حدیث میں شہادتِ اعظم (صحیح مسلم، حدیث نمبر 2938) کہا گیا ہے۔ اس نشانے کی تکمیل کے لیے تمام اسباب مہیا ہو چکے ہیں۔ ضرورت صرف یہ ہے کہ امتِ مسلمہ منفی سوچ سے باہر آئے، جس کو قرآن میں الرجز (المثر، 5:74) کہا گیا ہے۔ جدید مواقع کو اسلام کے ظہورِ ثانی کے لیے استعمال کرنا، انھیں لوگوں کے لیے ممکن ہے جو پوری طرح منفی سوچ (negative thinking) سے پاک ہوں، اور اعلیٰ درجے کی مثبت سوچ (positive thinking) کے حامل بن چکے ہوں۔ یہ کام ایک انتہائی مثبت کام ہے، اور کامل درجے کی مثبت سوچ کی صفت رکھنے والے ہی اس کو انجام دے سکتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو دورِ جدید کو ایک موید اسلام دور کی حیثیت سے دریافت کریں، اور اپنے عمل کی ری پلاننگ کے تحت اس امکان کو واقعہ بنائیں۔ پلاننگ، ری پلاننگ پلاننگ (planning) کا مطلب ہے منصوبہ بند انداز میں کام کرنا۔ محنت کے ساتھ جب تنظیم (organization) کو شامل کیا جائے تو اسی کا نام منصوبہ بندی ہے۔ قدیم تصور یہ تھا کہ کامیابی کے لیے محنت (hard work) سب سے اہم ہے۔ مگر موجودہ زمانے میں ٹکنالوجی کی ترقی نے اس میں ایک مزید پہلو کا اضافہ کیا ہے، اور وہ تنظیم ہے۔ اس تصور کے مطابق پلاننگ کا مطلب ہے منظم انداز میں کسی کام کے لیے اپنی محنت صرف کرنا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page