Urdu book · منصوبہ بند عمل

ویٹیکن ماڈل

Urdu book, p. 42

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلام کے لیے اپنے دینی مشن میں رہنما بن سکیں ۔ غور کیا جائے تو تاریخ میں بار بار ایسے واقعات پیش آئے ہیں ۔ انھیں میں سے ایک واقعہ وہ ہے جس کو ویٹیکن ماڈل کہا جا سکتا ہے ۔ قدیم یورپ میں مسیحی پوپ کو پورے یورپ کے لیے بے تاج بادشاہ (uncrowned king) کا درجہ حاصل تھا۔ سترھویں صدی میں حالات بدلے، اور دھیرے دھیرے پوپ نے اپنا اقتدار کھو دیا۔ اب پوپ کے لیے دو آپشن کے درمیان انتخاب کا معاملہ تھا۔ یا تو پولیٹکل رول کی حیثیت سے پوپ کا عہدہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے ، یا کسی نان پولیٹکل سطح پر پوپ کا ٹائٹل باقی رکھا جائے۔ غور و فکر کے بعد مسیحی ذمہ داران دوسری حیثیت پر راضی ہو گئے۔ یہ واقعہ مسولینی کے زمانے میں ہوا۔ 1929 میں مسیحی پوپ اور اٹلی کی حکومت کے درمیان ایک معاہدہ ہوا۔ اس کو لیٹرن ٹریٹی (Lateran Treaty) کہا جاتا ہے۔ اس معاہدہ کے مطابق، اٹلی کی دارالسلطنت روم میں پوپ کو ایک محدود علاقہ دے دیا گیا، جس کا رقبہ تقریبا ایک سو دس ایکڑ تھا۔ یہ علاقہ پہلے سے مسیحی لوگوں کے پاس تھا۔ اب اس کو ایک با اقتدار اسٹیٹ کا درجہ دے دیا گیا۔ پوپ نے اس علاقے کو ڈویلپ کیا، اور اب وہ مسیحیت کے لیے روحانی کنگڈم (spirituakingdom) کی حیثیت سے کامیابی کے ساتھ اپنا کام کر رہا ہے۔ لیٹرن معاہدے کے ذریعہ مسیحی قوم کو یہ موقع مل گیا کہ وہ پوپ ڈم (Popedom) کے خاتمے کے باوجود پوپ کا ٹائٹل بدستور باقی رکھیں۔ وہ پوپ کے نام سے بدستور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page