Urdu book · مارکسزم: تاریخ جس کو رد کر چکی ہے

فریب پر حماقت کا اضافہ

Urdu book, p. 114

By Maulana Wahiduddin Khan

اس سماج میں جنس کا تبادلہ اسی طرح ہوگا جیسا کہ ان بچوں نے کر لیا۔ ان بچوں اور کمیونسٹ سماج کے اجناس کے تبادلہ میں صرف یہ فرق ہوگا کہ بچوں نے یہ تبادلہ غیر شعوری طور پر کیا۔ لیکن کمیونسٹ سماج میں ایک خاص اقتصادی، سیاسی اور اخلاقی ماحول میں یہ تبادلہ شعوری طور پر ہوگا۔‘‘ جہاں تک مارکسزم کی آخری منزل یعنی کمیونسٹ سماج کا تعلق ہے، اشتراکی حضرات کا یہ دعویٰ نہیں ہے کہ انھوں نے اس آخری منزل تک رسائی حاصل کر لی ہے، نہ بقید ہوش وحواس کوئی کمیونسٹ اس کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ فی الحال ان کا دعویٰ صرف یہ ہے کہ انھوں نے انسانی سماج کو سوشلسٹم تک پہنچا دیا ہے۔ یعنی موجودہ اشتراکی ملکوں میں ہر شخص کو اس کی ضرورت کے بقدر اشیاء تو فراہم نہیں کی جاسکی ہیں مگر انسان کے ہاتھوں انسان کا استحصال ختم ہو گیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں سرمایہ دار ممالک کے مقابلہ میں اشتراکی ملکوں کی خوشحالی کا سبب یہ ہے کہ ایک جگہ آدمی کو اس کی محنت کا پورا معاوضہ نہیں ملتا اور دوسری جگہ آدمی کو اس کی پوری کمائی مل جاتی ہے۔ سرمایہ دار ممالک میں آدمی محنت کر کے جو کچھ کماتا ہے اس میں سے ایک حصہ سرمایہ دار اچک لے جاتا ہے۔ اس طرح خود محنت کرنے والے کے پاس اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تھوڑی رقم رہ جاتی ہے۔ اس کے برعکس سوشلسٹ ممالک میں یہ اچکنے کا عمل ختم ہو گیا ہے اور آدمی کو اس کی محنت کی پوری کمائی دے دی جاتی ہے۔ اس اصول کے مطابق، ہم کو ایک ایسی واضح بنیاد مل جاتی ہے جس کی روشنی میں جانچ کر ہم یہ دیکھ سکیں کہ کمیونسٹ ممالک میں فی الواقع خوش حالی آئی یا نہیں۔ اشتراکی ملکوں میں جو کچھ ہوا ہے وہ صرف یہ ہے کہ ذرائع پیداوار کی ملکیت افراد کے بجائے حکومت کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔ مگر انسان کے ہاتھوں انسان کا استحصال ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ زمین اور کارخانے کے نجی مالکوں کو برطرف کر کے ان کو ’’سماجی ملکیت‘‘ کے ٹھیکہ داروں کے قبضہ میں دے دیا جائے، بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ مارکسی تشریح کے مطابق، ہر شخص اپنی محنت کے بقدر پورا معاوضہ پانے لگے اور اس کی محنت کے حاصل میں کوئی دوسرا شخص شریک نہ ہو، جیسا کہ اوپر بتایا گیا۔ مارکسی نظریہ کے مطابق، کسی پیداواری نظام میں جو منافع ہوتا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page