فریب پر حماقت کا اضافہ
Urdu book, p. 119
By Maulana Wahiduddin Khan
پھر اشتراکیت نظام اور سرمایہ دارانہ نظام میں فرق کیا ہوا۔ جب اشتراکی ملکوں میں بھی مزدور کو اس کی پوری مزدوری نہیں دی جاتی بلکہ اس کی محنت کی کمائی کا ایک حصہ ”منافع“ کے نام سے مسلسل اسی طرح وصول کیا جا رہا ہے۔ جس طرح سرمایہ دار ممالک میں وصول کیا جاتا ہے تو یہ خوشحالی آخر آئی کہاں سے؟ جو صورت حال سرمایہ دار ملکوں میں افلاس پیدا کرتی ہے اور طبقاتی امتیاز کا سبب بنتی ہے، ٹھیک وہی صورت حال نام نہاد اشتراکی ملکوں میں خوشحالی اور بے طبقاتیت کا سبب کیسے بن گئی؟ حقیقت یہ ہے کہ کمیونزم کی فردوس تو درکنار اشتراکی ملکوں نے ابھی ”سوشلزم“ کی منزل بھی عبور نہیں کی ہے۔ وہ یہ ہے کہ یورپ اس دور میں داخل ہو چکا ہے لیکن ہم ابھی تک سرمایہ داری کے گڑھے میں پڑے ہوئے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader