Urdu book · مارکسزم: تاریخ جس کو رد کر چکی ہے

مارکسزم کیا ہے؟

Urdu book, p. 17

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ ہے مارکسی نظریات کا خلاصہ، جس کا مطلب یہ ہے کہ انسانی زندگی چند مخصوص قوانین کی پابند ہے اور اسی کے مطابق اس میں تبدیلیاں آتی ہیں۔ یہ نظریہ بظاہر کائنات اور انسان کے بارے میں ایک فلسفیانہ نظریہ معلوم ہوتا ہے۔ مگر در حقیقت وہ سماجی آپریشن کی توجیہہ ہے جو مارکس نے زندگی کے مسائل کے حل کے طور پر پیش کیا تھا۔ اب ہم اس نظریہ کے صحیح یا غلط ہونے پر گفتگو کریں گے۔ اس گفتگو کے دوران میں بھی اس نظریہ کے بعض پہلوؤں کی تفصیل آئے گی جس سے اس کی مزید وضاحت ہو سکے گی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page