Urdu book · مارکسزم: تاریخ جس کو رد کر چکی ہے

وجیہہ

Urdu book, p. 58

By Maulana Wahiduddin Khan

آخری منزل میں کیوں اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ اگر عارضی اقتدار کا نظریہ مانا جائے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس دنیا میں کچھ ایسی طاقتیں بھی ہیں جو تاریخ کے سفر پر اثر انداز ہوتی ہیں، جو تاریخی قوتوں کو کبھی کبھی زیر کر لیتی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو کس دلیل کی بنا پر تسلیم کیا جائے کہ ان قوتوں کا اثر صرف وقتی ہوتا ہے۔ مارکس نے سماجی تبدیلی کے قوانین پر انسانی تصرف سے مطلقاً انکار کیا تھا، اب آپ درمیانی مدت کو اس سے مستثنیٰ کر رہے ہیں۔ پھر جس طرح درمیانی مدت کے لیے مارکس کا مفروضہ غلط ثابت ہوگیا، ٹھیک اسی طرح آخری منزل کے لیے بھی یہ مفروضہ کیوں غلط ثابت نہیں ہوگا۔ اس کے خلاف ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا خواہش کے سوا اور کوئی دلیل دی جا سکتی ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page