Urdu book · مارکسزم: تاریخ جس کو رد کر چکی ہے
تمہید
Urdu book, p. 8
By Maulana Wahiduddin Khan
فراہم کیے ہیں جن پر اس کے پہلے ممتاز لوگوں نے دماغ سوزی کی تھی ۔ مارکس کی تعلیمات فلسفہ معاشیات اور سوشلزم کے بڑے بڑے نمائندوں کی تعلیمات کا براہ راست نتیجہ اور اسی سلسلہ کی اگلی کڑی ہیں ۔ انیسویں صدی میں جرمن فلسفہ انگریزی علم معاشیات اور فرانسیسی سوشلزم کے روپ میں یورپ کے مادی ذہن نے جو چیزیں تخلیق کی تھیں مارکس نے ان کو نئی ترتیب اور مزید قوت استدلال کے ساتھ اکٹھا کر دیا ہے جس میں اس مظلوم طبقہ کی چیخ بھی شامل ہے جس کو یورپ کے صنعتی انقلاب نے جنم دیا تھا“۔ ۷ لینن، سلکٹیڈ ورکس، جلد اول، صفحہ ۵۹ (ماسکو ۱۹۷۲)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader