Urdu book · مارکسزم: تاریخ جس کو رد کر چکی ہے

فریب پر حماقت کا اضافہ

Urdu book, p. 96

By Maulana Wahiduddin Khan

زیادہ جو کسی آزاد جمہوری ملک میں ہوتا ہے۔ مگر اس کے باوجود حکومت بدلنے کی نوبت کبھی نہیں آئے گی۔ سرکاری طور پر انتخابات کے جو نتائج شائع کیے جائیں گے اس میں ہمیشہ یہی لکھا ہوا ہوگا کہ کمیونسٹ پارٹی کے امیدواروں کو ۹۹ ر ۵۲ فی صد ووٹ ملے“۔ ۱۹۴۷ میں روس کے مختلف صوبوں میں سپریم سوویت کا جو انتخاب ہوا تھا اس میں ووٹروں کی ۹۷ ر ۹۹ فی صدی تعداد نے اپنا حق رائے دہندگی استعمال کیا جس میں کمیونسٹ پارٹی کے امیدواروں کو جن کے سوا کمیونسٹ ملکوں میں حقیقتاً کوئی امیدوار ہوتا ہی نہیں ۔ ۹۹ فی صدی ووٹ ملے۔ اسی سال سپریم سوویت کی صدارت کے انتخاب میں سوفی صدی ووٹ استعمال کیے گئے جو سب کے سب اسٹالن کے حق میں تھے۔ ایک ووٹ نہ تو استعمال ہونے سے باقی رہا اور نہ اسٹالن کی مخالفت میں دیا گیا۔ سوویت یونین کے دستور کی دفعہ ۱۲۵ میں روسی شہریوں کو تقریر و تحریر اور جلسہ و جلوس کی آزادی دی گئی ہے۔ دفعہ ۱۲۶ میں یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ انجمنیں بنائیں، سیاسی تنظیمیں قائم کریں۔ مگر آج تک وہاں کے شہریوں نے اس حق کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کیا۔ جب سوال کیا جاتا ہے کہ روسی شہری ایسا کیوں نہیں کرتے تو جواب ملتا ہے کہ وہاں کے باشندوں کو بنیادی طور پر حکومت کی پالیسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، اس لیے اس حق کو حکومت کے خلاف استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایک طرف یہ اعلان ہوتا ہے اور دوسری طرف ہزاروں لاکھوں آدمی حکومت کے خلاف خفیہ کارروائیوں کا ملزم قرار دے کر جیلوں میں ٹھونس دیے جاتے ہیں یا گولی مار کر ہلاک کر دیے جاتے ہیں۔ کمیونسٹ ممالک میں جولوگ حکمراں طبقہ کے مخالف ہیں ، کیا وہ اتنی موٹی سی بات بھی نہیں جانتے کہ جب جمہوری اور آئینی طریقہ پر حکومت کے خلاف کام کرنا ممکن ہو تو خفیہ اسکیمیں چلانا خود ہی اپنی اسکیم کو فنا کرنے کے ہم معنی ہے۔ یہ لوگ پریس کے ذریعہ اپنے خیالات کی تبلیغ نہیں کرتے، جلسے اور تقریروں میں آواز بلند نہیں کرتے، انتخاب کے آئینی طریق کار سے کام لے کر حکومت بدلنے کی جدوجہد نہیں کرتے۔ کیوں کہ یہ سب کامیابی کے راستے ہیں ۔ وہ سازشوں اور خفیہ تنظیموں ہی کا راستہ

ا سوویت ڈیماکریسی اینڈ بورژوا ڈیماکریسی صفحہ ۴۰۔۴۳ (ماسکو ۱۹۵۰)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page