Urdu book · مسائلِ اجتہاد

مسائلِ اجتہاد

Urdu book, p. 146

By Maulana Wahiduddin Khan

اعلیٰ تربیت یافتہ فوج کے خلاف جنگ کی تیاری سے نہیں۔ کیوں کہ اس جنگ میں جو چیز فیصلہ کن بننے والی تھی وہ فوجی طاقت تھی، نہ کہ ننگے پاؤں گرم پتھر پر چلنے کی مشق۔ انہی کمیوں کا نتیجہ تھا کہ ان کا یہ مسلح جہاد صرف یک طرفہ تباہی پر ختم ہوا۔ کسی شخص کی نیت خواہ کتنا ہی زیادہ درست ہو، لیکن اگر وہ پتھر کو توڑنے کے لیے اپنا سر اس سے ٹکرانے لگے تو یقینی طور پر حسن نیت کے باوجود اس کا سر ٹوٹ جائے گا۔ کیونکہ پتھر کو ہتھوڑے سے توڑا جا سکتا ہے مگر سر سے نہیں۔ بے بنیاد سوچ انڈیا کے ہندو اور مسلمان دونوں ایک ہی قسم کی غلط سوچ میں مبتلا ہیں۔ دونوں ہی یکساں طور پر ایک فرضی یقین میں جی رہے ہیں۔ دونوں کے کیس کو مختصر الفاظ میں اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے۔ مسلم : اسلام سچا ہے، اس لیے میں بھی سچا ہوں۔ ہندو : ہر مذہب سچا ہے، اس لیے میں بھی سچا ہوں۔ یہ دونوں ہی قسم کی سوچ غلط مفروضات پر قائم ہے۔ غیر جانبدارانہ تجزیہ یہ ان کی غلطی کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس قسم کا یقین محض خوش عقیدگی کی بنیاد پر قائم ہے، وہ کسی حقیقی دلیل کی بنیاد پر قائم نہیں۔ اب مسلمان کے معاملہ کو لیجیے ۔ یہ ایک واقعہ ہے کہ اسلام سچا اور برحق مذہب ہے۔ اسلام برحق مذہب ہونا اسی دنیا میں آج بھی ایک معلوم اور مسلّم حقیقت ہے۔ قرآن کی متعدد آیتیں اس کا ثبوت ہیں، مثلاً: اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَام (19: 3)۔ یعنی، دین اللہ کے نزدیک صرف اسلام ہے۔ اسی طرح فرمایا: وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ ۚ وَھُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخُسِرِیْنَ (3: 85)۔ یعنی، اور جو شخص اسلام کے سوا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page