سوچ کے بغیر
Urdu book, p. 153
By Maulana Wahiduddin Khan
سوچ کے بغیر بہار کے ایک شہر میں ہندو مسلم فساد ہوا۔ اس فساد میں مسلمانوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ شہر کے مسلمانوں کی معاشیات تباہ ہو کر رہ گئی۔ اس شہر کے ایک تعلیم یافتہ مسلمان سے میری ملاقات ہوئی۔ ان سے میں نے پوچھا کہ آپ کے شہر میں فسادیوں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوؤں کا ایک جلوس نکلا۔ مسلم محلہ میں پہنچ کر اس نے مخالفانہ نعرہ لگانا شروع کیا۔ اس پر مسلمان بھڑک اٹھے۔ کچھ مسلم نوجوانوں نے ”ایک اسٹیپ لیا“؛ اس کے بعد دنگا شروع ہو گیا۔ وہ لوگ مسلم گھروں اور مسلم دکانوں کو جلانے اور لوٹنے لگے۔ میں نے پوچھا کہ آپ کہتے ہیں کہ مسلم نوجوانوں نے ایک اسٹیپ لیا، یہ اسٹیپ کیا تھا۔ اصرار کے بعد انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں نے جلوس کے اوپر کچھ دستی بم پھینکے، اس کے بعد وہ لوگ مشتعل ہو کر تخریبی کارروائیاں کرنے لگے۔ پھر میں نے پوچھا کہ وہ نعرہ کیا تھا جس پر آپ لوگوں نے اسٹیپ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ نعرہ یہ تھا: جے ماں کالی، مسلمان محلہ کرو خالی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اشتعال انگیز منصوبہ کا جواب دینا تو ضروری تھا۔ میں نے کہا کہ اس کو اشتعال انگیز منصوبہ نہ کہیے بلکہ ایک ایسا خیالی منصوبہ کہیے جو کبھی وجود میں آنے والا ہی نہیں۔ میں نے کہا کہ یہ بتائیے کہ نعرہ اور فساد کے بعد کیا آپ کا محلہ مسلمانوں سے خالی ہو گیا۔ انہوں نے جوش کے ساتھ کہا کہ ہرگز نہیں، مسلمان آج بھی پہلے کی طرح اپنے محلے میں موجود ہیں۔ میں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کا نعرہ ہوا میں تحلیل ہو گیا، وہ زمین پر واقعہ نہ بن سکا۔ میں نے ان کی بات سن کر کہا کہ میرے بھائی، جو نعرہ اتنا کمزور تھا کہ خونیں فساد کرانے کے بعد بھی وہ محلہ مسلمانوں سے خالی نہ کر سکا ایسے کمزور نعرہ پر آپ کو بھڑکنے کی کیا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader