Urdu book · مسائلِ اجتہاد

مسائلِ اجتہاد

Urdu book, p. 227

By Maulana Wahiduddin Khan

ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن جولوگ اس احساس میں جیتے ہوں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں یافت کا تجربہ کیا ہے، ایسے لوگ ذہنی سکون سے ہم کنار ہوتے ہیں۔ وہ ہمیشہ پرامن زندگی گزارتے ہیں۔ جو فرد یا گروہ دوسروں کے خلاف نفرت کرے، جو دوسروں کے خلاف تشدّد پر اتر آئے، وہ اپنے عمل سے ثابت کرتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو محروم سمجھ رہا ہے۔ اس کے برعکس، جو فرد یا گروہ امن پسندی کی زندگی گزارے، وہ اپنے عمل سے اس بات کا ثبوت دے رہا ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں وہ چیز پالی ہے، جو اس کو پانا چاہیے۔ اب سوال یہ ہے کہ محرومی کا احساس کسی کو کیوں پیدا ہوتا ہے اور وہ کون لوگ ہیں جو ہمیشہ یافت کے احساس میں جیتے ہیں۔ اس دنیا میں سب سے بڑا پانا یہ ہے کہ آدمی نے خدا کو پالیا ہو اور وہ سب سے بڑی محرومی یہ ہے کہ آدمی خدا کو پانے سے محروم ہو۔ خدا کو پانے کے بعد کوئی اور چیز پانے کے لیے باقی نہیں رہتی، اور جو لوگ خدا کو پانے سے محروم ہوں وہ گویا محرومی کی آخری حالت پر پہنچ گئے ہیں جہاں محرومی ہی محرومی ہے، اوّل بھی اور آخر بھی، کوئی بھی چیز ان کی محرومی کے احساس کو ختم کرنے والی نہیں۔ پازیٹیو اسٹیٹس کو ازم جب بھی کوئی آدمی عمل کرنا چاہے تو اس کو فوراً محسوس ہوتا ہے کہ اس کے راستے میں کچھ رکاوٹیں حائل ہیں۔ ایسا ایک فرد کے لیے بھی ہوتا ہے اور پوری قوم کے لیے بھی۔ اب عمل کا ایک طریقہ یہ ہے کہ پہلے رکاوٹوں سے لڑ کر ان کو راستے سے ہٹا دیا جائے اور اس کے بعد اپنا مطلوب عمل شروع کیا جائے۔ اس طریقہ کو عام طور پر ریڈیکلزم (radicalism) کہا جاتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page