Urdu book · مسائلِ اجتہاد
غیر فطری ردعمل
Urdu book, p. 258
By Maulana Wahiduddin Khan
نہ کہ بلا سوچے سمجھے ردعمل کی حیثیت سے۔ اس کا بنیادی مقصد اعراض کرنا ہوگا، نہ کہ الجھ جانا۔ وہ ہمیشہ امن کے اصول پر ہوگی، نہ کہ تشدد کے اصول پر۔ اس کے پیچھے کبھی نفرت اور انتقام کا جذبہ نہیں ہوگا بلکہ صرف یہ جذبہ ہو گا کہ کسی نہ کسی طرح حسن تدبیر کے ذریعہ معاملہ کو ٹال دیا جائے تاکہ زندگی کی گاڑی معمول کے مطابق اپنے مطلوب رخ پر چلنے لگے۔ ہجر جمیل کا نشانہ خارجی مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ آدمی کی خود اپنی ذات ہوتی ہے۔ ہجر جمیل کا نشانہ یہ نہیں ہوتا کہ خود مسئلہ کا خاتمہ کر دیا جائے۔ اس کا نشانہ یہ ہوتا ہے کہ مسئلہ کو اپنے شاہد یہ ہیں نہ رورو کر مطالعہ زریا جات خلاف مسئلہ بننے سے روک دیا جائے ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader