عمومی صحبت
Urdu book, p. 269
By Maulana Wahiduddin Khan
مثلاً ابتدائی نسل کے یہی وہ لوگ ہیں جو سیاسی ٹکراؤ کے محاذ کو چھوڑ کر پرامن دعوت کے میدان میں سرگرم ہو گئے اور کروڑوں لوگوں کو اسلام کے دائرہ میں داخل کر دیا۔ انہوں نے دور پریس سے پہلے قرآن کی حفاظت اور اشاعت کا وہ عظیم کام انجام دیا جس کی مثال دوسری آسمانی کتابوں میں نہیں ملتی۔ انہوں نے لاکھوں حدیثوں کو جمع کر کے ان کی چھان بین کی اور صحیح احادیث کے مجموعے تیار کر کے دنیا کو علم حدیث کا قیمتی تحفہ دیا۔ انہوں نے فقہ کی تدوین کا وہ عظیم کام انجام دیا جس کی مثال کسی اور دین میں موجود نہیں۔ اسی طرح یہی ابتدائی نسل کے لوگ ہیں جنہوں نے حکومتی بگاڑ سے صرف نظر کر کے تمام اسلامی علوم کو مدون کیا۔ مثلاً سیرت، تاریخ، عقائد وکلام، عربی زبان کے لغات تیار کرنا، نحو اور صرف اور بلاغت اور دوسرے متعلق علوم کی ترتیب و تدوین۔ دورِ اول کے اہل ایمان کی انہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ اسلام ہر اعتبار سے ایک محفوظ اور معتبر تاریخی دین بن گیا۔ جب کہ کسی بھی دوسرے مذہب کو یہ حیثیت حاصل نہیں۔ اور یہ تمام کارنامے صرف اس لیے انجام پائے کہ دورِ اول کے مسلمانوں نے پیغمبر اسلام کی دی ہوئی رہنمائی کی بنا پر یہ حکیمانہ طریقہ اختیار کیا کہ انہوں نے سیاسی بگاڑ کے مقابلے میں متشددانہ ٹکراؤ کا طریقہ چھوڑ دیا، اور خدمت اسلام کے ان بقیہ شعبوں میں پرامن طور پر سرگرم ہو گئے، جو غیر نزاعی میدان میں انھیں حاصل تھا۔ تو وسیع صحبت قرآن کی سورہ نمبر 26 میں اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی بابت فرمایا ہے کہ وہ ساجدین کے درمیان تمہارے تقلب کو دیکھ رہا ہے (26:219)۔ قرآن کی اس آیت میں ساجدین سے مراد مومنین ہیں۔ اور تقلب کا مطلب ہے، چلنا پھرنا۔ اس سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صبح و شام کی سرگرمیاں ہیں جو آپ اہل ایمان کی اصلاح کے لیے اور ان کے اندر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader