Urdu book · مضامین اسلام

اسلامی جہاد کیا ہے

Urdu book, p. 138

By Maulana Wahiduddin Khan

اللہ تعالیٰ کو منظور تھا کہ مذہب ہی جبر کی یہ صورت حال ختم ہو۔ چنانچہ قرآن میں اصحاب رسول کو یہ حکم فرمایا کہ تم لوگ ان سے جنگ کرو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین سب اللہ کا ہو جائے (البقرہ ۱۹۳ ، الانفال ۳۹) ان آیتوں میں فتنے سے مراد مذہبی جبر (religious persecution) ہے۔ اصحاب رسول نے غیر معمولی قربانیوں کے ذریعہ اس مشن کی تکمیل کی۔ یہاں تک کہ عرب کے اندر اور عرب کے باہر مشرکانہ سیاست اور خدا کے نام پر ظالم حکمرانی کا دور ختم ہو گیا۔ کسی دین کو حقیقی معنوں میں دین کی حیثیت حاصل نہ رہی۔ دین کی نوعیت کی تمام چیزیں صرف اسلام کے حق میں ہو گئیں۔ صحیح البخاری، کتاب التفسیر میں سورہ البقرہ اور سورہ الانفال کے ابواب کے تحت حضرت عبد اللہ بن عمر کی تین روایتیں نقل کی گئی ہیں۔ یہ قرآن کی اس آیت کی بہترین تفسیر ہیں۔ فتنہ ابن الزبیر کے زمانہ میں وہ مکہ میں تھے مگر مسلمانوں کی اس باہمی جنگ میں وہ شریک نہیں ہوئے۔ مذکورہ آیت کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے کہا گیا کہ آپ اس فتنہ کو ختم کرنے کے لئے جنگ کیوں نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ اس آیت میں جس جنگ کا حکم ہے وہ ہم کر چکے (قد فعلنا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم ۔ اذا كان الاسلام قليلا فكان الرجل يفتن فيدينه اما يقتلوه و اما يوثقوه حتى كثر الاسلام فلم تكن فتنة) فتنہ ابن الزبیر میں ملوث لوگوں نے جب بہت اصرار کیا تو انھوں نے کہا کہ ہم جنگ کر چکے یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہا اور دین اللہ کے لئے ہو گیا اور تم لوگ چاہتے ہو کہ جنگ کرو یہاں تک کہ دوبارہ فتنہ پیدا ہو اور دین غیر اللہ کے لئے ہو جائے (قاتلتا حتى لم تكن فتنة وكان الدين لله و أنتم تريدون ان تقاتلوا حتى تكون فتنة ويكون الدين لغير الله) یعنی اس آیت کا اصل مدعا یہ تھا کہ وہ صورت حال ختم کر دی جائے جس کے نتیجہ میں غیر ضروری طور پر خدا کے دین سیاسی حکمرانوں کا حریف بنا ہوا ہے۔ مشرکانہ سیاست کے خاتمہ سے یہ مقصد پوری طرح حاصل ہو گیا۔ مگر تم لوگ یہ نادانی کر رہے ہو کہ نئے عنوان سے دوبارہ دین الہی کو سیاسی حکمرانوں کا حریف بنا دینا چاہتے ہو۔ قرآنی آیت کے حوالہ سے تم قرآنی منشا کے برعکس عمل کر رہے ہو۔ قدیم زمانہ میں شرک کی بنیاد پر جو مذہب ہی جبر تھا، اس کو ختم کرنے کے لئے اسلام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page