اسلامی جہاد کیا ہے
Urdu book, p. 141
By Maulana Wahiduddin Khan
کے اور پر احکام نافذ کئے جانے لگیں۔ اجتماعی معاملات میں صحیح طریقہ مشورہ کا طریقہ ہے۔ یعنی تمام لوگوں سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر مشورہ لینا اور پھر اس کی روشنی میں معاملات کو چلانا۔ دورِ اول میں اسلامی تحریک جب فکری مرحلہ سے گزر کر اقتدار کے مرحلہ میں پہنچی تو اسی مشاورتى اصول پر سیاست وحکومت کا پورا نظام قائم کیا گیا۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس کا اتنا زیادہ اہتمام فرمایا کہ قرآن کے مطابق اگرچہ آپ یہ چاہتے تھے کہ آپ کے بعد امیر المومنین کا عہدہ حضرت ابو بکر صدیق کو دیا جائے ۔ مگر آپ نے کبھی ان کو نامزد نہیں فرمایا۔ ذاتی خواہش کے باوجود اس معاملہ کو آپ نے عام مسلمانوں پر چھوڑ دیا۔ چنانچہ آپ کی وفات کے بعد سقیفہ بنی ساعدہ میں آپ کے ہاتھ پر امارت کی بیعت ہوئی۔ اور عام مسلمانوں کی رائے سے آپ اسلامی حکومت کے ذمہ دار قرار پائے۔ آپ کے بعد تمام خلفائے راشدین عوام کی رائے ہی سے خلیفہ مقرر ہوئے۔ حضرت عمر فاروق کو ان کے پیش رو حضرت ابو بکر صدیق نے نامزد فرمایا تھا۔ مگر خلیفہ اول کی وفات کے بعد عامۃ المسلمین نے اس کی تصدیق کی اس کے بعد وہ باضابطہ امیر المومنین قرار پائے۔ حضرت عمر بن عبد العزیز کو جب ان کے پیش رو خلیفہ کی تحریری وصیت کے مطابق خلیفہ بنایا گیا تو انھوں نے دمشق کی جامع مسجد میں لوگوں کو جمع کیا اور اعلان کیا کہ اے لوگو، میری رائے کے خلاف اور مسلمانوں کے مشورہ کے بغیر مجھ کو خلیفہ بنا دیا گیا ہے۔ تمہاری گردن میں میری بیعت کا جو قلادہ ہے اس سے میں تم کو آزاد کرتا ہوں۔ تم اپنے اندر سے جس شخص کو چاہو اس عہدہ کے لئے چن لو۔ لوگوں نے بیک آواز چیخ کر کہا کہ اے امیر المومنین، ہم آپ ہی کو منتخب کرتے ہیں۔ ہم آپ کے اوپر راضی ہیں : ایها الناس، انى قد ابتدا بتليت بهذا الأمر عن غير رأى كان منى فيه ولا طلبة له ولا مشورة من المسلمين - واني قد خلعْتُ ما في أعناقكم من بيعتي فاختار والأنفسكم فصاح الناس صيحة واحدة - قد اخترناك يا أمير المؤمنين - ورضينا بك - (سيرة ومناقب عمر بن عبد العزيز الخليفة الزاهد ، لابن الجوزى ، صفحه ٦٥ ) وہ سماجی برائیاں جن کے پیچھے ہزاروں برس کی روایات شامل تھیں ان کو یکبارگی ختم کرنا ممکن نہ تھا۔ اسلام نے ان کو تدریجی طور پر ختم کیا۔ اسلامی انقلاب نے ان چیزوں میں ایک اصلاحی عمل جاری

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader