Urdu book · مضامین اسلام

کیا تمام مذاہب ایک ہیں

Urdu book, p. 148

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں کہ خدا کے بارے میں بنیادی صداقت صرف انھیں کے پاس ہے “۔ اس سلسلے میں وہ لکھتے ہیں: ” اگر ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا یہ حق ہے کہ دوسرے مذاہب کا استخفاف کرکے ہم بذریعہ طاقت اپنے مذہب کو پھیلائیں تو ہم اخلاقی تضاد کے مجرم ہیں۔ کیوں کہ زبردستی، بے انصافی اور ظلم، روحانیت اور تہذیب کی عین ضدیں۔ ہندوانم اس قسم کا کوئی لگا بندھا عقیدہ (Fixed creed) نہیں ہے۔ ایک ہندو کے نزدیک ہر مذہب سچاہے۔ بشرطیکہ اس کے ماننے والے سنجیدگی اور دیانت داری کے ساتھ اس کی پیروی کریں۔ Religion and Society, p. 53 ہندوستان کے مشہور مورخ ڈاکٹر تارا چند نے اختلاف میں اتحاد (Unity/diversity) کو ہندوستان کی خصوصیت قرار دیا ہے اور دوسروں کے لئے بھی ایک بہترین اصول کے طور پر اس کو قابل تقلید بتاتا ہے۔ The Times of India, December 16, 1960 ڈاکٹر سی پی را ما سوامی آئر لکھتے ہیں: ” دنیا مذہب اور زندگی کے ہندو نقطۂ نظر سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے۔ ہندو کا فلسفہ مذہب ایک تجرباتی بنیاد سے شروع ہوتا ہے اور اسی پر ختم ہوتا ہے۔ اس کا انحصار ایک خاص قسم کی روحانی زندگی یا تجربے کو قبول کرنے پر نہیں ہے۔ یہ وسیع معنوں میں روادارہے اور اپنے سوا ا نقطۂ نظر کو بھی تسلیم کرتا ہے۔ ہر عقیدہ اور ہر نظام جو آدمی کی روح کو اوپر اٹھائے وہ صحیح مانا جائے گا۔ یہ ایک متعین اور جامد عقیدہ نہیں ہے بلکہ یکساں قسم کے روحانی خیالات اور طریقوں کا مجموعہ ہے بہت سے فرقے مختلف عقیدوں کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے دائرے میں رہ سکتے ہیں۔ اس کو اس سے بحث نہیں کہ طالب حق نے اپنا سچائی تک پہنچنے کا خواب مندر کے سایہ میں دیکھا ہے یا چرچ اور مسجد کی عبادت گاہ میں۔ Fundamentals of Hindu Faith and Culture, pp.30-31 ڈاکٹر راجندر پرشاد کسی ایک مذہب کی صحت پر اصرار کرنے کو مذہبی جنون (Religious fanaticism) قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں :

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page