Urdu book · مضامین اسلام

کیا تمام مذاہب ایک ہیں

Urdu book, p. 151

By Maulana Wahiduddin Khan

رحم کا مذہب ہے اور اسلام خوں خواری کا۔ پھر کیا یہ ممکن ہے کہ یہ دونوں نظریے صحیح ہوں۔ کیا ایک لمحے کے لئے بھی تصور کیا جاسکتا ہے کہ ایک خدا نے دو بالکل مختلف قسم کے احکام دیئے ہیں۔ ۲۔ پھر کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ مختلف مذاہب کی تعلیمات کا مطالعہ کرکے ان کا جوہر نکالا جائے اور ایک متفقہ مذہب پیدا کیا جائے۔ یہ اور زیادہ بے معنی بات ہے۔ در حقیقت اس قسم کا خلاصہ تیار کرنا بالکل ناممکن ہے۔ ایسی صورت میں جب کہ مختلف مذاہب کے درمیان بے شمار اختلافات ہیں۔ ان کا متفقہ خلاصہ تیار کرنے کی صورت یقیناً یہی ہوگی کہ ہر مذہب کی چند ایسی باتیں جو دوسرے مذاہب سے ٹکراتی نہ ہوں لے لی جائیں اور بقیہ تمام باتوں کو چھوڑ دیا جائے۔ اس ردّ و اختیار کا فیصلہ کرنے کا کسی کو کیا حق ہے۔ وہ کون شخص ہے جو اپنے بارے میں یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس کو اس قسم کی کاٹ چھانٹ کا مجاز قرار دیا گیا ہے۔ اگر کوئی سر پھر اس قسم کا خلاصہ تیار بھی کر ڈلے تو اس کی قیمت ایک شخص کی ذہنی اپج سے زیادہ اور کیا ہوسکتی ہے۔ اس قسم کی کوشش کی مثال بالکل ایسی ہے جیسے ہندوستان اور چین کی پالیسی میں بعض یکساں قسم کے اصول در یافت کئے جائیں اور یہ دعویٰ کر دیا جائے کہ دونوں ملکوں میں ایک ہی قانون کی حکومت ہے۔ اور یہاں کی عدالیتیں دونوں میں سے جس قانون کے مطابق بھی فیصلہ کر دیں وہ صحیح مانا جائے گا۔ بھارت رتن ڈاکٹر بھگوان داس جور ادھا کرشن کے الفاظ میں " مختلف مذاہب کے متعلق انسائیکلو پیڈیائی معلومات رکھتے ہیں " انھوں نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل ایک کتاب تیار کی ہے جس کا نام ہے : (Essential Unity of All Religions) اس کتاب میں انھوں نے اسی قسم کا ایک مذہب پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کا نام عالمی مذہب (Universal religion) یا حکیمانہ مذہب (Scientific religion) رکھا ہے (ملاحظہ ہو کتاب کا پہلا باب) مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی اس قسم کی کوشش کی گئی ہے اس نے مذہب کے نام سے دنیا میں ایک نئے نظریے کا اضافہ تو ضرور کیا ہے مگر وہ مختلف مذاہب کو یکجا کرنے میں کبھی کامیاب نہ ہو سکا۔ پھر بات صرف اتنی ہی نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مذاہب کے درمیان اختلافات اتنے زیادہ اور اتنے بنیادی ہیں کہ جو شخص بھی اس قسم کا " خلاصہ " تیار کرنے اٹھے گا وہ بہت جلد

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page