Urdu book · مضامین اسلام

کیا تمام مذاہب ایک ہیں

Urdu book, p. 160

By Maulana Wahiduddin Khan

مناسب سمجھوتہ ہو جائے تو اس قسم کے بیشتر اختلافات پس پشت چلے جائیں گے۔ تعلیم کا ایک قومی نظام وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ Political Theory, p.568 یہ ذہن کسی قوم کے کلچر کو اس قوم کی تاریخ میں دیکھتا ہے نہ کسی دائمی اور ابدی نظریات کی روشنی میں۔ اس کے نزدیک کوئی مذہبی گروہ جو طور طریقہ اختیار کر لے وہی اس کا مستند کلچر ہے خواہ وہ مذہب کی اصل تعلیمات کے مطابق ہو یا نہ ہو۔ ڈاکٹر سید عابد حسین لکھتے ہیں : " جذبات اور مصلحتوں کو چھوڑ کر معروضی علمی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو ہندوؤں اور مسلمانوں کی تہذیبی زندگی کے دھارے جہاں سے وہ مذہب کے سرچشموں سے نکلتے ہیں ایک دوسرے سے الگ دکھائی دیتے ہیں ....... البتہ جب دونوں دھاروں کو زمانے کی ہوائیں ہندوستان کی سرزمین پر ایک دوسرے کے قریب لے آئیں تو تاریخ اور جغرافیہ کی متحدہ قوتیں ان کو ملا کر ایک عظیم الشان دریا بنانے کی کوشش میں مصروف ہوگئیں : قومی تہذیب کا مسئلہ صفحہ ۳۰ (۱۹۵۵) انڈین یونین کے وزیر ثقافت جناب ہمایوں کبیر صاحب نے دسمبر ۱۹۵۸ میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں تقسیم اسناد کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے کہا تھا : " اسلامی کلچر نے، جس کی بنیاد قرآن میں دہرائی ہوئی سادہ اور ابدی صداقتوں پر تھی، جلدی دنیا کی تمام معروف تہذیبوں سے مختلف عناصر لے کر اپنے اندر سمو لئے۔ یونانی فلسفہ اسلامی فکر کا ایسا لاینفک حصہ بن گیا کہ ارسطو کے نظریات پر اعتراض کرنا بدعت اور الحاد خیال کیا جانے لگا۔ ایران کے نظریات و اعمال بھی اسلامی زاویہ نظر کی ساخت و بافت میں شامل کر لئے گئے۔ یہودی، عیسائی اور رومی قانون اور نظریہ تخلیق مسلم قوم کے (تہذیبی) ورثہ کا جزو بن گئے۔ ہندوستان نے بھی بہت سے میدانوں میں مسلم فکر کی آبیاری میں حصہ لیا ....... اسلام کے ہندوستان میں آنے سے قبل ہی اپنشڈ کی تعلیمات نے صوفی فکر کی نشو و نما میں مدد دی تھی۔ مسلم آرٹ اور ہنر چین کے مالا مال اور قدیم کلچر سے رابطہ رکھنے کی وجہ سے مالامال ہوگئے۔ اسلام نے وسطی ایشیا کے سادہ اور توانا تر لوگوں کے رسوم و روایات اور قصے کہانیوں سے بھی استفادہ کیا۔ جس وقت کہ اسلام ہندوستان آیا، وہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے ویسا ہی مرکب اور متنوع تھا جیسی کہ وہ مالامال ہندوستانی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page