مضحکہ خیز
Urdu book, p. 19
By Maulana Wahiduddin Khan
مضضحکہ خیز اسٹیفن ہاکنگ (Stephen W. Hawking) ۱۹۴۲ میں پیدا ہوئے ۔ وہ کیمبرج یونیورسٹی میں میتھمیٹیکس کے شعبہ میں لوکاسین پروفیسر ہیں۔ یہ وہ علمی منصب ہے جو اس سے پہلے نیوٹن اور ڈیراک جیسے اعلیٰ سائنس دانوں کو حاصل رہا ہے۔ وہ آئنسٹائن کے بعد سب سے زیادہ ممتاز نظریاتی سمجھے جاتے ہیں۔ (theoretical physics) طبیعیات داں اسٹیفن ہاکنگ کی ایک کتاب نیویارک سے ۱۹۸۸ میں چھپی ہے۔ یہ ۲۰۰ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کا نام ہے ــ وقت کی مختصر تاریخ : A Brief History of Time یہ ایک بہت دلچسپ اور سبق آموز کتاب ہے۔ وہ اتنی مقبول ہوئی کہ صرف ایک سال میں اس کے چودہ ایڈیشن چھاپے گئے۔ اس کتاب کا آغاز حسب ذیل سطروں سے ہوتا ہے : "ایک مشہور سائنس داں نے ایک بار فلکیات کے موضوع پر ایک عوامی لکچر دیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ برٹرینڈ رسل تھا۔ اس نے بتایا کہ کس طرح زمین سورج کے گرد گھومتی ہے اور کس طرح سورج ہماری کہکشاں کے مرکز میں گھومتا ہے جو کثیر ستاروں کا ایک مجموعہ ہے۔ پھر کے خاتمہ پر ایک چھوٹی بوڑھی عورت

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader