Urdu book · مضامین اسلام

دین خداوندی کی تصدیق

Urdu book, p. 39

By Maulana Wahiduddin Khan

ظاہر ہوگئیں ۔ اس نے دین خداوندی کے حق میں دلائل و حقائق کی نئی دنیا کھول دی جس کا سلسلہ برابر جاری ہے اور انشاء اللہ قیامت تک جاری رہے گا۔ ورلڈ کونسل آن ریلیجس لبرٹی (W.C.R.L) کا صدر دفتر نیویارک میں ہے۔ دسمبر ۱۹۸۶ میں اس کا ایک انٹرنیشنل اجتماع جنیوا میں ہوا۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر ڈاکٹر جوزف نے تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کئی سال سے کام کر رہے ہیں۔ اس دوران ہم نے اپنے مشن کے تحت بہت سا لٹریچر چھاپا ہے اور بہت سے اجتماعات کیے ہیں۔ مگر ہم کو سب سے زیادہ خط اور تار اور ٹیلی فون جس چیز پر ملے، وہ صرف ایک چھوٹا سا جملہ تھا۔ یہ جملہ میں نے اپنی تقریر میں ایک بار کہا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ : Atheistic communism is the number one enemy of religious liberty. ملحد اشتراکیت مذہبی آزادی کی دشمن نمبر ایک ہے (الرسالہ مارچ ۱۹۸۷، صفحہ ۲۹) یہ صحیح ہے کہ موجودہ زمانہ میں کمیونزم فکری اور عملی حیثیت سے مذہب دشمنی کا چیمپین بنا رہا۔ زمین کے ایک بڑے رقبہ پر کمیونسٹ حکومت قائم کر کے تقریباً ۷۵ سال تک اس نے مذہب کے ہر نشان کو مٹانے کی کوشش کی ۔ تعلیمی ادارے، پریس، ریڈیو، ٹی وی ہر چیز کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا کہ مذہب کو زمین سے لے کر انسانی دل و دماغ تک ہر جگہ ختم کیا جائے۔ مگر ۱۹۹۱ میں کمیونسٹ ایمپائر ٹوٹ پھوٹ گیا۔ کمیونسٹ پارٹی اور اس کی تمام سرگرمیاں خود سوویت یونین میں خلاف قانون قرار دے دی گئیں۔ گورباچیف اور یلتسین کی قیادت کے تحت کمیونسٹ روس میں جابرانہ نظام کے بجائے آزادانہ نظام قائم کر دیا گیا۔ جولائی ۱۹۹۰ میں میں نے سوویت روس کا سفر کیا تھا۔ وہاں میں نے دیکھا کہ گورباچیف کی نئی پالیسی کے تحت اچانک مذہب زندہ ہوگیا ہے ۔ مذہبی سرگرمیاں دوبارہ جاری ہو گئی ہیں۔ اس کو دیکھ کر میں نے اپنے گائیڈ سے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ یہاں مذہب بڑی تیزی سے زندہ ہو گیا ہے۔ اس نے کہا : مذہب مراکب تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ قدیم جبر کے زمانہ میں بیرونی سرگرمیوں میں اگرچہ مذہب غائب ہو گیا تھا۔ لیکن گھریلو سطح پر وہ بدستور زندہ تھا۔ چنانچہ آزادی ملتے ہی وہ فوراً زندہ ہوگیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page