Urdu book · مضامین اسلام

دین خداوندی کی تصدیق

Urdu book, p. 40

By Maulana Wahiduddin Khan

کمیونسٹ اقتدار کے ۵۰ سال مذہب کے لیے بڑے سخت سال تھے۔ مگر اس تجربہ کا یہ عظیم فائدہ ہوا کہ اس نے ایک حقیقت کو نہایت اعلی سطح پر ثابت کر دیا ہے۔ آج کمیونسٹ روس میں کمیونزم کے ہر نشان کو مٹایا جا رہا ہے۔ عوام آخری حد تک کمیونزم سے متنفر ہو گئے ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کمیونسٹ نظام نے ان کے اوپر وحشیانہ مظالم کیے۔ دوسری طرف اسی ملک میں (اور دوسرے ملکوں میں بھی) مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس ظلم کی بنا پر لوگوں نے کمیونزم کو تو چھوڑ دیا۔ مگر اسی طرح کے ظلم کے باوجود وہ مذہب کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہوئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کمیونزم محض ایک خارجی آئیڈیالوجی تھی۔ جب کہ مذہب کا نظریہ ایک ایسا نظریہ ہے جس کی جڑیں فطرت انسانی میں نہایت گہرائی کے ساتھ پیوست ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مشکلات پڑنے پر لوگ کمیونزم کو چھوڑ دیتے ہیں مگر مشکلات کے باوجود وہ مذہب کو نہیں چھوڑ پاتے۔ جو چیز خود آدمی کی اندرونی فطرت کی آواز ہو اس کو چھوڑنا انسان کے لیے ممکن نہیں۔ چند مزید حقیقتیں بدھرم ایک قدیم مذہب ہے جو پانچویں صدی قبل مسیح میں پیدا ہوا۔ اس کو بے خدا مذہب (Godless Religion) کہا جاتا ہے کیوں کہ اس میں خدا کے مستقل وجود کا کوئی تصور نہیں، مگر اس قسم کا مذہب بیک وقت انسانی فطرت کے خلاف بھی ہے اور علم کے خلاف بھی۔ انسانی فطرت عین اپنے پیدائشی رجحان کے مطابق ایک برتر خدا چاہتی ہے۔ کمیونسٹ روس میں ۵۰ سال تک بے خدا انسان بنانے کی کوشش کی گئی۔ مگر آخر کار خود کمیونسٹ نظام ٹوٹ گیا مگر انسانی فطرت بدل نہ سکی۔ خالص کمیونسٹ سماج میں تربیت پایا ہوا ایک نوجوان پائلٹ کا جہاز جب حادثہ کا شکار ہوتا ہے اور اس کے بعد اس کا بلیک باکس بجایا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ مرنے سے پہلے کمیونسٹ پائلٹ کی زبان سے جو آخری لفظ نکلا وہ یہ تھا کہ : پیٹرس مجھے بچا : Peter save us اسی طرح سائنس کا پورا مطالعہ علم انسانی کو جس طرف لے جا رہا ہے وہ یہ ہے کہ اس کائنات کی تخلیق کے پیچھے ایک با ارادہ ذہن ہے۔ تقریباً تمام سائنس داں جو کائنات کا مطالعہ کرتے ہیں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page