Urdu book · مضامین اسلام

دین خداوندی کی تصدیق

Urdu book, p. 43

By Maulana Wahiduddin Khan

نہیں۔ پیغمبر اسلام نے فرمایا کہ سن لو، تم سب لوگ آدم کی اولاد ہو، اور آدم مٹی سے پیدا کیے گئے ۔ آج کی دنیا میں مسلمان خوف اور اندیشہ کی کیفیت میں کھڑا ہوا ہے۔ اس کو نظر آتا ہے کہ دوسری قومیں اس کے چاروں طرف سازشوں اور عداوتوں کا جال پھیلائے ہوئے ہیں۔ مگر مسلمانوں کے لیے یہ مایوسی کا وقت نہیں بلکہ یقین اور امید کا وقت ہے۔ اگر وہ اپنے ذہن کو خارجی خطروں سے ہٹا کر قرآن کی طرف متوجہ ہو جائیں تو وہ سنیں گے کہ رب العالمین دوبارہ انھیں یہ آواز دے رہا ہے کہ میرے بندو، ڈرو نہیں۔ تمھارے پاس دین حق کی صورت میں جو نظریاتی سپر پاور ہے اس کو استعمال کرو۔ اور اس کے بعد تم دیکھو گے کہ تمام لوگوں کے ساحرانہ منصوبے باطل ہو گئے۔ حتیٰ کہ جو لوگ بظاہر اسلام اور مسلمانوں کے دشمن نظر آ رہے تھے، وہ ایک نئے فکری انقلاب سے دوچار ہو کر اسلام اور مسلمانوں کے دوست بن گئے ہیں۔ وما ذلك على الله بعزيز۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page