Urdu book · مضامین اسلام

اسلام عصر حاضر میں

Urdu book, p. 53

By Maulana Wahiduddin Khan

۲ مذهبی حقائق کا دلائل عقلی کے ذریعہ ثابت شدہ بن جانا۔ اس مطلوب کا ذکر اس آیت میں ہے کہ عنقریب ہم ان کو اپنی نشانیاں آفاق اور انفس میں دکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے کہ یہ حق ہے (۲۱: ۵۳) ۳ مواصلات (کیونی کیشن) کی عالمی توسیع تاکہ دین خدا کی عالمی اشاعت ممکن ہو جائے۔ اس مطلوب کو پیشین گوئی کی صورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح فرمایا کہ آئندہ دنیا میں کوئی کچا یا پکا گھر نہ ہوگا جہاں اسلام کا کلمہ داخل نہ ہو جائے (حدیث) قدیم جابرانہ سلطنتوں کو توڑنے کے بعد یہ تینوں مقصد حاصل ہو گئے ۔ ان کا ایک جزو فوری طور پر اسلام کے دور اول میں حاصل ہو گیا تھا۔ اور کچھ وہ تھا جو ایک انقلابی عمل (process) کے طور پر تاریخ میں جاری ہو گیا اور بالاخر اپنی تکمیل کو پہنچا۔ جدید سائنسی دنیا، ایک اعتبار سے، اس عمل کی انتہائی صورت ہے۔ قدیم زمانہ میں مختلف انبیأ نصیحت اور تلقین کے ذریعہ جبر کے نظام کو بدلنے کی کوشش کرتے رہے۔ لیکن جبر کا نظام نہیں بدلا۔ آخر کار ڈیڑھ ہزار سال پہلے اسلام نے لڑ کر جبر کے نظام کو توڑ دیا۔ اس کے نتیجہ میں پہلی بار دنیا میں آزادی فکر کا دور آیا۔ اگر دنیا میں فکری آزادی کا یہ ماحول پیدا نہ ہوتا تو سائنس کا دور بھی کبھی نہیں آسکتا تھا۔ سائنسی تحقیق کا عمل جاری ہونے کے لئے آزادی فکر لازمی طور پر ضروری ہے۔ اور آزادی فکر تاریخ میں پہلی بار اسلامی انقلاب کے بعد دنیا کو ملی۔ اس عالمی تبدیلی کے بعد اسلام کے مذکورہ تینوں مقاصد پوری طرح حاصل ہو چکے ہیں۔ اب دنیا میں مذہبی آزادی بھی ہے۔ جدید سائنسی حقائق نے مذہبی عقیدہ کی علمی تصدیق بھی کر دی ہے۔ اور موجودہ زمانہ میں عالمی سفر کی سہولتیں، پرنٹنگ پریس، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا نے اس بات کو پوری طرح ممکن بنا دیا ہے کہ دین حق کی آواز ساری دنیا کے گوشہ گوشہ میں پہنچائی جاسکے۔ موجودہ زمانہ میں کچھ مسلمانوں نے اسلام کی تشریح اس طرح کرنے کی کوشش کی ہے گویا کہ مسلمان خدا کی دنیا میں خدا کے نائب ہیں۔ خدا نے ان کو تمام انسانوں کے اوپر حاکم مقرر کیا ہے۔ اور ان کی یہ ڈیوٹی ہے کہ ساری دنیا کے اوپر اپنی حکومت قائم کرکے لوگوں کے اوپر اسلام کے قوانین نافذ کریں۔ اس قسم کا ہر نظریہ سراسر غیر قرآنی ہے۔ وہ ایک بطح زاد نظریہ ہے نہ کہ خدا کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page