Urdu book · مضامین اسلام

اثر العقیدہ فی تطبیق الشریعہ

Urdu book, p. 71

By Maulana Wahiduddin Khan

(studies on alcohol) کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ انھوں نے اس سلسلہ میں مختلف معاشروں کا مطالعہ کرنے کے بعد اعتراف کیا ہے کہ شراب کے نقصانات کی بنا پر بہت سی قوموں میں اس کی ممانعت کے قوانین بنائے گئے۔ مگر کہیں بھی کوئی حقیقی عملی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ اس معاملہ میں اسلام کی تاریخ ایک استثناء کی حیثیت رکھتی ہے جہاں شراب بندی کا حکم آیا تو فراً ہی وہ عملاً نافذ بھی ہوگیا۔ اسلام کی اس امتیازی خصوصیت کا اعتراف اکثر محققین نے کیا ہے۔ مثال کے طور پر برطانی مورخ آرنلڈ ٹوائن بی نے اپنی کتاب تہذیب کا امتحان (Civilization on Trial) میں لکھا ہے کہ مغربی دنیا نسل پرستی (racism) کی مہلک سماجی برائیوں میں مبتلا ہے۔ مگر اب تک کی تمام قانونی کوششیں اس کو ختم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں جب کہ اسلام نے اس مسئلہ کو نہایت کامیابی کے ساتھ حل کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ مسلمانوں میں نسلی امتیاز کا ختم ہو جانا اسلام کا ایک عظیم اخلاقی کارنامہ ہے۔ اور آج کی دنیا میں اس اسلامی خوبی کی تبلیغ ایک شدید ضرورت بن گئی ہے : The extinction of race consciousness as between Muslims is one of the outstanding moral achievements of Islam, and in the contemporary world there is, as it happens, crying need for the propagation of this Islamic virtue. (p.205). اسی طرح انڈیا کے مشہور ہندو مفکر سوامی ویویکانند نے اسلام کی اس امتیازی صفت کا کھلے طور پر اعتراف کیا ہے۔ انھوں نے اپنی کتاب (Letters) میں لکھا ہے کہ انسانی اخوت اور انسانی مساوات کو قائم کرنے کی کوشش اگر چہ ہر جگہ کی گئی ہے۔ مگر عملی طور پر اگر کوئی مذہب برابری کا نظام قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہے تو وہ اسلام اور صرف اسلام ہے : My experience is that if ever any religion approached to this equality in an appreciable manner, it is Islam and Islam alone. (p. 379) یہی معاملہ تمام قوانین کا ہے۔ غیر اسلامی معاشروں کا تجربہ بتاتا ہے کہ جب ان کا قانون ساز ادارہ کوئی قانون بناتا ہے تو بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ وہ قانون معاشرہ کے اندر پوری طرح نافذ ہو جائے۔ اس کے برعکس اسلامی معاشرہ کا حال یہ ہے کہ جب اس کے لیے ایک قانون مقرر کیا جاتا ہے تو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page