Urdu book · مضامین اسلام

استدلالی منطق

Urdu book, p. 8

By Maulana Wahiduddin Khan

قد کے سامنے تصویر کرم ۳۱ جولائی تک ان کی کمی دور کرنے کے لئے ایک بالواسطہ استدلال قدیم سائنسی تصور کے مطابق ، اس استدلال کی کمی یہ تھی کہ وہ ایک بالواسطہ استدلال تھا۔ مگر اب خود سائنس کے پاس بھی کسی سائنٹفک تصور کو پیش کرنے کے لیے جو منطقی بنیاد ہے وہ بھی یہی ہے۔ جدید سائنس کے تمام استدلالات بھی اصولی طور پر وہی ہیں جس کو اب تک مذہبی استدلال کہا جاتا تھا۔ علمی دنیا میں اس تبدیلی سے مزید یہ ثابت ہوا ہے کہ مذہبی دلیل کی بنیاد کائنات کی آفاقی فطرت پر تھی۔ یعنی انسان اپنی موجودہ صلاحیتوں کے ساتھ جس علمی حد تک پہنچ سکتا ہے یا موجودہ نظام عالم انسان کو جس نوعیت کے استدلال کی اجازت دیتا ہے ، وہی مذہب میں اول دن اختیار کر لیا گیا۔ مگر پچھلی صدیوں میں جو سائنس داں اور مفکر اٹھے ، انھوں نے اس حقیقت کو نہ سمجھتے ہوئے ایک ایسی علمی زمین پر کھڑا ہونا چاہا جو سرے سے ان کے لیے موجود ہی نہ تھی۔ چنانچہ مذہب نے اپنی آفاقیت کو باقی رکھا۔ اس کے برعکس انسان کا علمی دعویٰ محض زمانی ہو کر رہ گیا۔ جدید تاریخ کا یہ واقعہ انسانی علم کے مقابلے میں مذہبی علم یا خدائی علم کی ابدیت کو ثابت کر رہا ہے۔ وہ مذہبی علم کی صداقت کا ایک آخری اور قطعی ثبوت ہے۔ ہے کہ جناب ممدوح نے اس کتاب میں ایک روز حضرت علیؓ نے فرمایا کہ اے لوگو!

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page