Urdu book · مضامین اسلام

اسلام میں عدل اجتماعی

Urdu book, p. 92

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلام کی تاریخ اس عملی نمونہ کی مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ اسلامی تاریخ کی کسی بھی کتاب میں ان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں چند واقعات کا مختصر ذکر کیا جاتا ہے۔ ۱۔ زینب بنت جحش (وفات ۲۰ ھ) پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی کی لڑکی تھیں اور قریش کے اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ قدیم زمانہ میں کسی اعلیٰ خاندان کی لڑکی کا نکاح کسی غلام کے ساتھ ناقابل تصور تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رسم کو توڑنے کے لیے یہ فیصلہ فرمایا کہ زینب کا نکاح ایک غلام کے ساتھ کیا جائے۔ چنانچہ ایک حبشی غلام زید بن حارثہ کے ساتھ آپ نے سیدہ زینب کا نکاح کر دیا۔ قدیم زمانہ میں یہ انتہائی انوکھا واقعہ تھا۔ کیوں کہ غلام کا نکاح آزاد سے کرنا قدیم زمانہ میں بالکل ناقابل تصور تھا۔ ۲۔ کعبہ ایک مقدس عبادت خانہ تھا۔ اس کی چھت پر صرف شریف قبیلہ کے افراد ہی چڑھ سکتے تھے۔ نیچے طبقہ کے کسی فرد کا کعبہ کی چھت پر چڑھنا قدیم زمانہ کے لوگوں کو کسی طرح گوارا نہ تھا۔ مکہ فتح ہوا تو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رسم کو اس طرح توڑا کہ حبشی غلام بلال بن رباح کو حکم دیا کہ وہ کعبہ کی چھت پر چڑھیں اور اس کے اوپر کھڑے ہو کر اذان دیں۔ یہ عرب کی تاریخ میں (اور ساری قدیم دنیا کی تاریخ میں) انوکھا واقعہ تھا۔ اگر چہ اسلام غالب نہ آ چکا ہوتا تو اس ”گستاخی“ پر یقینا لوگ بلال کو مار ڈالتے۔ تاہم ان کے سخت تبصروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس سے انھیں کتنا سوخت جھٹکا لگا تھا۔ مکہ کے عتاب بن اسید نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرا باپ مر گیا اور آج وہ اس منظر کو دیکھنے کے لیے موجود نہیں (الحمد لله الذي قبض ابی حتى لا يرى هذا اليوم) الحارث بن ہشام نے کہا کہ کیا محمد کو اس کالے کوے کے سوا کوئی اور مؤذن نہیں ملتا تھا (ما وجد محمد غیر هذا الغراب الاسود مؤذناً) ( الجامع لاحكام القرآن ۲۳۱/۱۶) ۳۔ خلیفہ چہارم علی بن ابی طالب کی ایک زرہ گم ہوگئی۔ اس کے بعد وہ کوفہ کے ایک نصرانی کے یہاں برآمد ہوئی۔ یہ معاملہ وقت کے قاضی شریح بن الحارث کی عدالت میں پیش ہوا۔ علی بن ابی طالب عام شہری کی طرح ان کی عدالت میں گئے۔ حضرت علیؓ نے اپنے بیٹے کو گواہی میں پیش کیا تو قاضی نے اس کو یہ کہہ کر رد کر دیا کہ بیٹے کی گواہی باپ کے حق میں معتبر نہیں۔ خلیفہ وقت عدالت سے اپنا مقدمہ ہار گئے۔ تاہم نصرانی اس بات سے بہت متاثر ہوا کہ اسلام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page